
مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف اور ق لیگ کی قیادت کے درمیان ملاقات کیلئے معاملات طے پاگئے ہیں۔
خبررساں ادارے اے آروائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کل چوہدری برادران کی رہائش گاہ جائیں گے جہاں وہ ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کریں گے۔
رپورٹ کے مطابق 14 سال بعد لاہور میں چوہدری برادران کی رہائش گاہ پر مسلم لیگ ن کے صدر کی آمد ہوگی، شہبا زشریف اس موقع پر چوہدری شجاعت حسین اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ سے ملاقات کریں گے جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شہبا زشریف ملاقات کے دوران حکومتی اتحادی جماعت ق لیگ کی قیادت سے حکومت کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کیلئے تعاون حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔
واضح رہے کہ اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) نے حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا اعلان کردیا ہے، پیپلزپارٹی نے بھی تحریک کی حمایت کا اعلان کردیا ہے اسی سلسے میں فضل الرحمان بھی چودھری برادران سے ملاقات کر رہے ہیں۔
تحریک کی کامیابی کیلئے مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف کی جانب سے سیاسی رابطے تیز کردیئے گئے ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/3shahchaumeet.jpg
Last edited by a moderator: