
شہبازشریف کی بطوروزیراعظم سعودی ولی عہد سے پہلی ملاقات ہوئی، سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات،علاقائی اورعالمی امور پر اہم بات چیت ہوئی،اقتصادی وتجارتی روابط بڑھانےاورسرمایہ کاری کے فروغ پر بھی گفتگو ہوئی۔
جمعہ کی رات وزیراعظم کی شاہی محل آمد پرشہزادہ محمد بن سلمان نے معزز مہمان کا شانداراستقبال کیا،وزیراعظم شہبازشریف کوگارڈ آف آنرپیش کیا گیا۔
وزیراعظم نےسعودی ولی عہد کواپنےوفد کےارکان کا تعارف کرایا،وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری،وزیردفاع خواجہ آصف،وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل،وزیراطلاعات مریم اورنگزیب بھی شہباز شریف کے ہمراہ تھیں۔
ملاقات میں سعودی عرب سے 3 ارب20 کروڑڈالر کے اضافی پیکیج،1ارب ڈالرتیل کی اضافی سہولت اورموجودہ پیکج 1 سال کیلئے رول اوورکرنے کی درخواست بھی ایجنڈے کا حصہ تھی۔
دوسری جانب اس ملاقات کی قابل غور بات یہ تھی وزیراعظم کے ہمراہ پاکستان میں مقدمات میں مطلوب ، سلمان شہباز ، حسین نواز ،بھی وفد کے ہمراہ موجود تھے۔
تنقید کرتے ہوئے ایک صارف نے کہا "وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوران ایک برطانوی شہری بھی اُن کے وفد میں موجود تھے۔ مقامی میڈیا میں اُن کا نام حسین نواز بتایا جا رہا ہے"
https://twitter.com/x/status/1520331153923846144
https://twitter.com/x/status/1520297859639296005
https://twitter.com/x/status/1520332777710923777
https://twitter.com/x/status/1520349523675074565
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/husian-nawaz-tct.jpg