واۓ ناکامی متاع کارواں جاتا رہا @
کارواں کے دل سے احساس زیاں جاتا
پٹرول کی قیمتوں میں چند دنوں میں تیسری بار اضافہ کیا گیا اور ہوشربا اضافہ کیا گیا .... پوری قوم پر ظلم کیا گیا
لیکن جواب میں قوم نے کیا کیا ؟؟؟ سب کے سب بارہ بجے سے پہلے پٹرول پمپس پر اکٹھے ہو گئے کہ اپنی اپنی ٹینکیاں فل کروا لیں اور پھر .... مطمئن ہو جائیں ، بے فکر ہو جائیں
اپنی اپنی ٹنکیاں فل کروا کر ان سب نے 'اپنا اور اپنے بچوں کا مستقبل محفوظ کر لیا ' - ' اب جس کے پاس پٹرول کے پیسے نہیں ہیں ، یا اسے پٹرول نہیں مل سکا وہ جانے اور حکومت جانے .....
" حکومت کے مظالم کے خلاف میں کیوں احتجاج کروں، میری تو ٹنکی فل ہے ''
ایسی سوچ رکھنے والی قوم ، قوم نہیں کہلاتی 'بھیڑ (کراوڈ) کہلاتی ہے
دنیا میں قتیل اس سا منافق نہیں کوئی @
جو ظلم تو سہتا ہے ، بغاوت نہیں کرتا