شہباز حکومت کی سپلیمنٹری گرانٹس میں ریکارڈ اضافہ

6supplemtrygrant.png

پارلیمنٹ کی طرف سے 28 جون کو مرکزی حکومت کی سپلیمنٹری گرانٹس میں 389 فیصد ریکارڈ اضافے کے ساتھ رقم کی منظوری دینے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ کی طرف سے پچھلے 2 مالی برسوں کے ساتھ رواں مالی برس 2024-25ء کے لیے منظور کی گئی گرانٹس کی تفصیلات جاری کر دی گئی ہیں جس کے مطابق رواں مالی برس میں وفاقی حکومت کی سپلیمنٹری گرانٹس کے لیے مجموعی طور پر 93 کھرب 71 ارب روپے کی منظوری دی گئی ہے۔

وزارت خزانہ کی دستاویزات سے پتہ چلا ہے کہ پارلیمنٹ کی طرف سے 28 جون 2024ء کو مرکزی حکومت کی سپلیمنٹری گرانٹس کیلئے رقم کی منظوری دی گئی ہے، سپلیمنٹری گرانٹس کے لیے گزشتہ برس 19 کھرب روپے سے زیادہ کی منظوری دی گئی تھی جس کا زیادہ تر حصہ مالی سال 2022-23ء میں خرچ کیا گیا تھا جبکہ گزشتہ مالی سال 2023-24ء میں 13 کھرب کی گرانٹس 17 مئی تک رپورٹ ہوئی تھیں۔

17 مئی سے 30 جون تک کی سپلیمنٹری گرانٹس رواں مالی برس کے آخر میں رپورٹ کی جائیں گی، مالی برس 2022-23ء میں 80 کھرب روپے آخری 45 دنوں میں خرچ کیے گئے تھے، سپلیمنٹری گرانٹس کا بڑا حصہ پاور سیکٹر ومقامی قرضوں کی ادائیگی پر خرچ کر دیا گیا۔

دستاویزات کے مطابق اٹامک انرمی کے لیے 28 جون کو 15 ارب سے زیادہ کی گرانٹس منظور کی گئیں جن کا بڑا حصہ 13 ارب 80 کروڑ 2022-23ء میں خرچ ہوا تھا جبکہ 4ہزار 950 ارب روپے کی منظوری مقامی قرضوں کی ادائیگی کے لیے دی گئی ہے۔ مالی برس 2022-23ء کے دوران مقامی قرض کی ادائیگیوں پر 3ہزار 439 ارب روپے خرچے کیے گئے۔

وزارت خزانہ حکام کی طرف سے جاری دستاویزات کے مطابق مالی برس 2023-24ء میں مقامی قرضوں کی ادائیگی کے لیے کوئی رقم جاری نہیں کی گئی جبکہ رواں مالی سال میں مقامی قرضوں کی ادائیگی کے لیے 1 ہزار 511 ارب روپے کی منظوری دی گئی ہے جبکہ پاور سیکٹر کے لیے 28 جون کو 637 ارب روپے کی سپلیمنٹری گرانٹس منظور کر لی گئیں۔

دستاویزات کے مطابق مالی برس 2022-23ء میں پاور سیکٹر کے لیے 301 ارب روپے اور گزشتہ مالی برس 2023-24ء میں پاور سیکرٹری کے لیے 206 ارب روپے کی رقم جاری کی گئی تھی۔ رواں مالی سال میں پاور سیکٹر کے لیے 129 ارب روپے سپلیمنٹری گرانٹس کی مد میں رکھے گئے ہیں جس کی منظوری دے دی گئی ہے۔

https://twitter.com/x/status/1810552200038433254
https://twitter.com/x/status/1810578752877080641
 
Last edited by a moderator:

ranaji

(50k+ posts) بابائے فورم
ان جرنیلوں اور نواز شریفوں کے پیو کا مال ہے لٹو کھاؤ بلجیم فرانس دوبئی امریکہ کینیڈا ملیشیا اور ساری دنیا میں جزیرے جائدادیں خریدو حرام خود بھی کھاؤ اپنی اولاد کو پوتوں پوتیوں نواسوں نواسیوں کو بھی حرام کی لوٹ مار پر پالو سات پشتوں کو ارب پتئ بنا حرامی تو پھر حرامی ہی ہوتے ہیں
 

Back
Top