
وفاقی حکومت نے ملک میں معاشی ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے پیٹرول بجٹ میں کٹوتی کا فیصلہ کرلیا ہے۔
خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت نے ملک کی بگڑی ہوئی معاشی صورتحال کو دیکھتے ہوئے کابینہ ارکان، پارلیمنٹیرینز، بیوروکریسی کے پیٹرول اور دیگر مراعات میں کٹوتی کا فیصلہ کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق حکومت نے معاشی بحران پر قابو پانے کیلئے سرکاری اخراجات میں کمی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعلی سندھ اور وزیراعلی خیبر پختونخوا نے بھی صوبائی وزراء اور افسران کے پیٹرول الاؤنس میں 40 فیصد کٹوتی کا اعلان کیا تھا ، جبکہ ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کے ایم سی ملازمین کے پیٹرول الاؤنس میں کٹوتی کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے یہ فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد خزانے پر اس کا اضافی بوجھ نہیں پڑنا چاہیے، کیونکہ خزانے میں بوجھ کا مقصد عوام پر مزید بوجھ ڈالنے کے مترادف ہے،پیٹرول الاؤنس میں کٹوتی کے فیصلے سے سے خزانے پر بوجھ کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں مزید 30 روپے کا اضافہ کرنے کا اعلان کیا تھا نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگیا ہے، ایک ہفتے کے دوران حکومت نے پیٹرول کی قیمتوں میں 60 روپے کا اضافہ کردیا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/shehb11111i2.jpg