
وفاقی حکومت نے اگلے مالی سال میں ملکی ترقی کا ہدف پانچ فیصد مقرر کردیا ہے،وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے پریس کی اور بتایا کہ آئندہ مالی سال میں وفاقی ترقیاتی منصوبوں کیلئے 700 ارب روپے رکھے جائیں گے اور مزید 100 ارب روپے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت خرچ کیے جائیں گے۔
احسن اقبال نے کہا کہ وفاق سب سے زیادہ رقم یعنی 112 ارب روپے بلوچستان پر خرچ کرے گا، ملک کے 10 غریب ترین اضلاع کیلئے 30 ارب روپے اور سابق فاٹا کیلئے 50 ارب روپے رکھے جائیں گے۔
وفاقی وزیر نے کہاکہ کراچی سے پشاور تک پاکستان کی طویل ترین ریلوے لائن کی اپ گریڈیشن کیلئے 7 ارب روپے رکھے جائیں گے، سب سے زیادہ ترجیح دیامر بھاشا ڈیم کی تکمیل کو دی جائے گی،دوسری ترجیح اعلیٰ تعلیم کو ملے گی۔
احسن اقبال نے کہا کہ اسلام آباد میں ڈاکٹر قدیر یونیورسٹی بنے گی، تیسری ترجیح سڑکوں، ریلوں اور بندرگاہوں کی ترقی کو دی جائے گی،پچھلے سال وفاقی ترقیاتی بجٹ 500 ارب کا تھا، 5 سال پہلے ن لیگ ایک ہزار ارب کا ترقیاتی بجٹ دے کر گئی تھی،آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ 10 جون کو قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/shah1b1i21h1.jpg