شہباز حکومت میں مہنگائی کے بڑھنے کا سلسلہ جاری،مہنگائی کتنے فیصد ہو گئی ؟

inflation shehbaz govt hogh t.jpg


ملک بھر میں روز بروز مہنگائی کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، ادارہ شماریات کے اعداد وشمار کے مطابق رواں مالی سال24-2023 کے پہلے ماہ جولائی کے دوران مہنگائی میں ماہانہ بنیادوں پر 3.46 فیصد اور سالانہ بنیادوں پر 28.31فیصد اضافہ ہواہے۔

وفاقی ادارہ شماریات کی ماہانہ رپورٹ کےاعداد و شمار میں کے مطابق جولائی میں چاول، گندم، چینی، گوشت اور دالوں کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا،شہری علاقوں میں مہنگائی کی شرح میں 3.57 فیصد، اور دیہی علاقوں میں 3.30 فیصد کا اضافہ ہوا۔

ادارہ شماریات کے مطابق ایک سال میں سگریٹ کی قیمت میں 123.46 فیصد ، آٹے کی قیمت میں 102.43 فیصد کا اضافہ ہوا، چائے 97.26، چاول 68.87 اور گندم 66.58 فیصد مہنگی ہوئی۔

ایک سال میں آلو 60.66 فیصد، مرغی 58.13 فیصد اور چینی 56.45 فیصد مہنگی ہوئی، گوشت، دالیں، تازہ دودھ، تازہ سبزیاں، کوکنگ آئل اور بیسن بھی مہنگی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں۔

رواں ہفتے ملک میں مہنگائی کی شرح 3.73 فیصد اضافے کے بعد 29.21 فیصد کی شرح پر پہنچ گئی،ادارہ شماریات کے مطابق رواں ہفتے 20ا شیاء ضروریہ مہنگی اور 7 سستی ہوئیں جب کہ 24 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

ادارہ شماریات نے اپنی ہفتہ وار رپورٹ میں بتایا ہے کہ مرچ ، ٹماٹر، پیاز ، آلو ، ایل پی جی اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، اس کے علاوہ مرچ 28.98 فیصد ، ٹماٹر 19.71 فیصد ، انڈے 4.77 فیصد، ایل پی جی 4.12 فیصد ، لہسن 3.09 فیصد ، پیاز 2.58 فیصد، گڑ 2.18 فیصد، آلو 2.09 فیصد اور بجلی کی قیمت میں 20.98 فیصد اضافہ ہوا۔
 
Featured Thumbs
https://www.siasat.pk/data/files/s3/inflation shehbaz govt hogh t.jpg