
مہنگائی کے خاتمے کا نعرہ لگاکر اقتدار میں آنے والی اتحادی جماعتوں کی حکومت نے عوام بجلی بم گرادیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مہنگائی کی چکی میں پسی عوام کیلئے ایک اور بری خبر سامنے آگئی ہے، نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا) نے ملک بھر میں بجلی کی فی یونٹ قیمت میں اضافے کی منظوری دیدی ہے۔
خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نیپرا نے کے الیکٹرک کے صارفین کے علاوہ ملک بھر کے صارفین کیلئے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 57 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی ہے۔

نیپرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق قیمتوں میں یہ اضافہ مالی سال2022-22 کی پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے،آئندہ بلوں میں صارفین سے بجلی کی چوری اور لائن لاسز کے چارجز بھی وصول کیے جائیں گے۔
نیپرا کے مطابق حالیہ اضافے سے ملک بھر کے صارفین پر14 ارب33 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا،نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جون سے ہوگا، حتمی فیصلے کیلئے سمری وفاقی کابینہ کو بھجوادی گئی ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/15bijlyikbarphirmengi.jpg