شہباز حکومت میں انسانی حقوق کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے،امریکا

3shebazshahrinsaanihaqqoq.jpg

امریکا نے موجودہ شہباز شریف حکومت کے دور میں پاکستان میں انسانی حقوق کی صورت حال کو بدستور باعث تشویش ناک قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے شہبازشریف حکومت میں پاکستان میں انسانی حقوق کی پامالیوں سے متعلق رپورٹ جاری کردی۔ جائزے میں ملک کی صورت حال کو تشویش ناک قرار دے دیا گیا ہے ، اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی سالانہ رپورٹ میں لکھا گیا ہے کہ پاکستان میں آزادی ا ظہار رائے پر قدغن ہے۔

امریکا نے کہا کہ نجی چینل اے آر وائی نیوز کو بند کیا گیا اور ارشد شریف کا قتل ہوا۔ رپورٹ میں صحافیوں کی گرفتاری اور تشدد پر تشویش کا اظہار کیا گیا، رپورٹ میں لکھا گیا 2022 میں ارشد شریف کو پروگرام میں تنقید کے بعدمقدمات کاسامنا کرنا پڑا اور پھر ملک چھوڑنا پڑا۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ ملک چھوڑنے کے بعد ارشد شریف کو 23 اکتوبر 2022 کو کینیا کے مضافاتی علاقے میں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا اور کینیا کی پولیس نے واقعے کو غلط شناخت کا معاملہ قرار دیا۔

امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے کہا کہ ارشد شریف کے قتل کی عوام نے شدید مذمت کی اور وزیر اعظم شہبازشریف نے تحقیقات کا حکم دیا اور ساتھ ہی صحافی عمران ریاض اور صابر شاکر کیخلاف بھی بغاوت الزامات کے تحت مقدمات درج کئے گئے۔

9 اگست کو نجی چینل کو ملک کے کئی حصوں میں بند کردیاگیا۔ چینل نے پیمرا کو اس اقدام کا ذمہ دار ٹھہرایا، صحافیوں نے بتایا ہمیں موجودہ اور سابق حکومتوں پر تنقید کرنے پر ہراساں کیا گیا، دھمکیاں دی گئیں، رپورٹ میں لکھا گیا پاکستان کا آئین پرامن اجتماع کی آزادی فراہم کرتا ہے، لیکن حکومت نے ان حقوق کو محدود کر دیا ہے۔
 
tahirmajid

Chief Minister (5k+ posts)
Shahbaz Sharif ki monchein dono side se chhoti kar di jaein to is ki shakal 95% Hitler se mil jay gi, or is waqt is ki harkatein bhi Hitler jaisi hoti ja rahi hain
 
Melanthus

Chief Minister (5k+ posts)
I have written to my member of parliament about human rights abuses and persecution of journalists by the fascist PDM government and it’s handlers.I have asked her to raise this issue with British foreign Secretary.Pakistan received huge amount of aid from UK.The aid should be stopped if Pakistan keeps violating human rights.
 
NCP123

Minister (2k+ posts)
3shebazshahrinsaanihaqqoq.jpg

امریکا نے موجودہ شہباز شریف حکومت کے دور میں پاکستان میں انسانی حقوق کی صورت حال کو بدستور باعث تشویش ناک قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے شہبازشریف حکومت میں پاکستان میں انسانی حقوق کی پامالیوں سے متعلق رپورٹ جاری کردی۔ جائزے میں ملک کی صورت حال کو تشویش ناک قرار دے دیا گیا ہے ، اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی سالانہ رپورٹ میں لکھا گیا ہے کہ پاکستان میں آزادی ا ظہار رائے پر قدغن ہے۔

امریکا نے کہا کہ نجی چینل اے آر وائی نیوز کو بند کیا گیا اور ارشد شریف کا قتل ہوا۔ رپورٹ میں صحافیوں کی گرفتاری اور تشدد پر تشویش کا اظہار کیا گیا، رپورٹ میں لکھا گیا 2022 میں ارشد شریف کو پروگرام میں تنقید کے بعدمقدمات کاسامنا کرنا پڑا اور پھر ملک چھوڑنا پڑا۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ ملک چھوڑنے کے بعد ارشد شریف کو 23 اکتوبر 2022 کو کینیا کے مضافاتی علاقے میں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا اور کینیا کی پولیس نے واقعے کو غلط شناخت کا معاملہ قرار دیا۔

امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے کہا کہ ارشد شریف کے قتل کی عوام نے شدید مذمت کی اور وزیر اعظم شہبازشریف نے تحقیقات کا حکم دیا اور ساتھ ہی صحافی عمران ریاض اور صابر شاکر کیخلاف بھی بغاوت الزامات کے تحت مقدمات درج کئے گئے۔

9 اگست کو نجی چینل کو ملک کے کئی حصوں میں بند کردیاگیا۔ چینل نے پیمرا کو اس اقدام کا ذمہ دار ٹھہرایا، صحافیوں نے بتایا ہمیں موجودہ اور سابق حکومتوں پر تنقید کرنے پر ہراساں کیا گیا، دھمکیاں دی گئیں، رپورٹ میں لکھا گیا پاکستان کا آئین پرامن اجتماع کی آزادی فراہم کرتا ہے، لیکن حکومت نے ان حقوق کو محدود کر دیا ہے۔
This is Govt. of Animals and why one would expect human behavior from animals....