
پنجاب حکومت نے شہباز گل پر مبینہ تشدد کےمعاملےپر ڈی آئی جی پنجاب اور سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو عہدے سے ہٹادیا ہے۔
مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر صوبائی وزیر برائےماحولیاتی تحفظ اورپارلیمانی امور راجا بشارت نے اپنے بیان میں کہا کہ سیاسی قیدی شہبا زگل کےساتھ جیل میں غیر قانونی برتاؤ پر مجرمانہ خاموشی اختیار کرنے پر ڈی آئی جی اور اڈیالہ جیل کے سپریٹنڈنٹ کو عہدے سےہٹادیاگیاہے۔
https://twitter.com/x/status/1559530897161977863
قبل ازیں وزیرداخلہ پنجاب کرنل (ر) ہاشم ڈوگر نے بھی اس حوالے سے ایک بیان جاری کیا اور کہا کہ اڈیالہ جیل میں پریس کانفرنس کے بعد میرے علم میں آیا کہ جیل داخلےکی پہلی رات شہباز گل کو غیر قانونی طورپر چکی میں رکھا گیا ، یہ عمل کسی بھی قیدی کےساتھ نہیں ہونا چاہیے۔
https://twitter.com/x/status/1559516986148806656
انہوں نے مزید کہا کہ میں نے جیل سپریٹنڈنٹ اور ڈی آئی جی کو عہدے سے ہٹانے کیلئے مجاز اتھارٹی کو سفارش کردی ہے۔
واضح رہے کہ وزیر داخلہ پنجاب نے پریس کانفرنس کے دوران جیل میں شہباز گل پر تشدد کی خبروں کی تردید کی تھی جس کے بعد ن لیگ کی جانب سے عمران خان کے اس دعوے کو جھوٹا قرار دیا جارہا تھا جس میں عمران خان نے کہا تھا کہ جیل میں شہباز گل کو ننگا کرکے تشدد کا نشانہ بنایا گیا ۔