
وزیراعظم ہاؤس کی آڈیو لیکس پر انصار عباسی کا ردعمل۔۔ ڈاکٹرارسلان خالد سمیت سوشل میڈیا صارفین کا انصارعباسی کو جواب
گزشتہ روز وزیراعظم شہبازشریف کی آڈیوز لیک ہوئیں یہ آڈیوز مریم نواز ااور دیگر وفاقی وزراء کے ہمراہ تھیں جس میں بھارت سے مریم نواز کے داماد کیلئے پاور پلانٹ منگوانے، تحریک انصاف کے استعفوں کو منظور کرنے کی سٹریٹجی اور دیگر امور پر گفتگو ہوتی رہی۔
اس پر تمام صحافیوں نے اپنے ردعمل کا اظہار کیا جبکہ ن لیگی صحافی آڈیوز کے مواد پر بات کرنے کی بجائے اسے سیکیورٹی ایشو قرار دیتے رہے۔ انصار عباسی جنہوں نے تحریک انصاف کے رہنماؤں کی آڈیوز پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا تھا، اسے سیکیورٹی رسک قرار دینے پر ہی اکتفا کیا جبکہ تحریک انصاف کی لیکڈ آڈیوز پر وہ تحریک انصاف پر خوب تنقید کے نشتر برساتے رہے۔
سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کی خیبرپختونخوا کے وزیرخزانہ تیمور جھگڑا اور محسن لغاری کی آڈیوز پر کہا تھا کہ میں یہ گفتگو سن کر حیران ہوں، کوئی سیاست میں اتنا کیسے گرسکتا ہے؟
اپنے ٹوئٹر پیغام میں انصار عباسی نے لکھا کہ آڈیو لیک ایک بڑے سکینڈل کا رخ اختیار کر سکتا ہے جس کے مخلتف پہلو ہیں اور سب سے خطرناک پہلو یہ ہے کہ ہمارے ملک کا سب سے اہم ترین سرکاری دفتر میں کی گئی کوئی بات بھی محفوظ نہیں۔
https://twitter.com/x/status/1574019443419758594
جس پر ڈاکٹرارسلان خالد نے جوابد یا کہ کچھ روز پہلے تک آپ سابق وزیراعظم اور خاتون اول کے مبینہ طور پر فون ٹیپ ہونے اور مبینہ بات چیت کو انکشافات کہہ کر پھیلا رہے تھے، تب یہ نیشنل سیکیورٹی کا مسلہ نہیں تھا لیکن آج شہباز اور بیٹی مریم کی دفعہ سیکیورٹی مسلہ بن گیا۔اب جب اس منافقت کو ایکسپوز کرو تو ہمیں بدتمیز کہا جاتا ہے
https://twitter.com/x/status/1574027991226671104
صحافی طارق متین نے جواب دیا کہ سر، اس سے پہلے آپ پی ٹی آئی لیکڈ آڈیوز پر انکشاف اور سازش وغیرہ کر رہے تھے اب شہباز شریف آفس میں ہیں تو دفتر کی فکر پڑ گئی ہے۔ کیسے سر ایسے کیسے؟
https://twitter.com/x/status/1574028881312583681
ارم زعیم نے انصارعباسی کو جواب دیتے ہوئے لکھا کہ کیسے کرلیتے ہیں آپ ویسے کیا یہ آڈیو لیک سن کر آپ حیران نہیں ہیں؟ آپ نے کہا تھا کوئی سیاست کے لیے اتنا کیسے گر سکتا ہے کیا آج یہ کہنے کی ہمت نہیں ہورہی؟ کیا یہ کُھلا تضاد نہیں؟
https://twitter.com/x/status/1574049146197057538
ایک سوشل میڈیا صارف کا کہنا تھا کہ کل تک جب پی ٹی آئی کے کسی لیڈر کی آڈیو لیک ہوتی تھی تو آپ بریکنگ نیوز دے رہے ہوتے تھے اور آج جب آپ کے لیڈر کی آڈیو لیک ہوئی ہے تو پیٹ میں درد شروع ہو گیا۔ یا منافقت تیرا ہی آسرا
https://twitter.com/x/status/1574037754744274948
ایک اور سوشل میڈیا صارف نے جواب دیا کہ دیکھیں معیار دوہرا نہیں رکھنا چاہیے ۔
https://twitter.com/x/status/1574035369150095360
آمنہ احمد کا کہنا تھا کہ خطرناک پہلو تب کہاں تھا جب تحریک انصاف کی ویڈیوز آئیں تھیں؟ اب شریف خاندان کی پاکستان دشمنی کُھل کر سامنے آئی ھے تو بات بھی اُسی پر ھونی چاھیے
https://twitter.com/x/status/1574035362095464449
حسن خان نے تبصرہ کیا کہ اگر یہ تحریک انصاف کے لیڈر کی ہوتی تو حلال تھی لیکن
https://twitter.com/x/status/1574031941736833024
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/ansa11111.jpg
Last edited: