
گزشتہ روز نجی چینل جیو پر شہبازشریف نے کہا کہ بھکاریوں کے پاس کوئی چوائس نہیں ہوتی، بھکاری اپنی مرضی کا فیصلہ نہیں کرسکتے، ہمیں اپنی قوم کا پیٹ پالنا ہے، یتیموں کے سروں پر دست شفقت رکھنا ہے،
انہوں نے مزید کہا کہ ہم کیسے کسی سے لڑ سکتے ہیں کیسے نعرے لگا سکتے ہیں ، ہم اپنی بقا کی جنگ لڑرہے ہیں۔ہم نے قوم کے معمار بنانے ہیں، ہم نے لاکھوں کروڑوں بچوں بچیوں کوپڑھانا ہے،
https://twitter.com/x/status/1509967813615755264
صحافی ارم زعیم نے اس پر طنزیہ تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ہم ٹوکروں کو ریڑھی پر ڈال کر امریکہ سے بھیک مانگیں گے۔ ہم میاں صاحب کے ایکسرے دکھا کر برطانیہ سے بھیک مانگیں گے۔ ہم بلاول کی کانپیں ٹنگوا کر یورپی یونین سے بھیک مانگیں گے۔ بس آتے ہی مانگنا شروع کر دیں گے قوم مایوس نا ہو۔
https://twitter.com/x/status/1509995093784240131
احتشام الحق کا کہنا تھا کہ باپ وزیراعظم کے عہدے کیلۓ ُامیدوار، بیٹا وزیراعلیٰ کیلۓ اور ”بھکاری“ ہم؟ بھکاری لفظ ٹھیک کہا ہے۔ پوری زندگی ہم اِن کو ووٹ دیا ہے اور غلامی کی ہے اب اِن کے بچوں کوووٹ دیں گے اور ُان کی غلامی کریں گے۔
https://twitter.com/x/status/1509998802966650882
صحافی زبیر علی خان نے تبصرہ کیا کہ وزیراعظم نےقوم سےخطاب میں امریکہ کا نام لیاخواجہ آصف امریکہ کےدفاع میں پریس کانفرنس کر بیٹھے۔ شہباز شریف نے آج قوم کو بھکاری کہہ کر ثابت کر دیا کہ مائینڈ گیم میں اپوزیشن سے بلنڈرز ہو رہے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1509981295828422657
صحافی امتیازگل نے کہا کہ یہ کیا مذاق ہے، ہم نیوکلئیر پاور ہیں،
https://twitter.com/x/status/1510111805473013765
اظہرمشوانی نے تبصرہ کیا کہ یا اللہ رحم کر ہماری قوم پر کن قومی غیرت و حمیت سے عاری لوگوں کے ہاتھ میں آ گیا ہے اس قوم اس ملک کا مستقبل
https://twitter.com/x/status/1509974783110361090
سعید بلوچ نے ایک سکرین شاٹ شئیر کرکے تبصرہ کیا کہ اس تصویر میں اوپر وزیراعظم بننے کے خواہشمند کا بیان ہے اور نیچے موجودہ وزیراعظم کا بیان ہے، فیصلہ خود کرلیں
https://twitter.com/x/status/1509986173711953920
عائشہ بھٹہ نے تبصرہ کیا کہ شہباز شریف کے قوم کو بھکاری ڈیکلئر کرنے کےُ بعد مجھے تو رات بھرنیند نہیں آئی وہ جو ہمیں بچپن سے عزت،غیرت، قومی خودداری کا سبق پڑھاتے آ رہے ہیں۔جن کے عزت،عظمت اور قومی غیرت کے پیچھے جان قربان کرنے کے مختلف دن ہم پورا سال بچپن سے مناتے آ رہے ہیں۔۔وہاں بھی شبِ بیداری تھے یا شبِ عید؟
https://twitter.com/x/status/1510116967658790912
رانا اظہر نے تبصرہ کیا کہ خواجہ آصف کا امریکا کو مائی باپ قرار دینا، شہباز شریف کا اپنے ملک کو بھکاری کہنا، پیپلز پارٹی کی طرف سے وائٹ ہاؤس کے موقف کی تائید۔ وہ عظیم دانشور جو ہمیشہ ہماری قوم کو امریکا کی غلامی کے طعنے دیتے تھے اور بطور تحقیر بخشو کہتے تھے، اب کس بل میں چھپے ہوئے ہیں؟
https://twitter.com/x/status/1510034290997874691
مجتبیٰ شرف کا کہنا تھا کہ فرق کیا ہے ، شہباز شریف کہتا ہے کہ رازق امریکہ ہے جبکہ وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں کہ رازق اللہ ہے
https://twitter.com/x/status/1510057331987554306
شہزادرانا کا کہنا تھا کہ و جماعتیں دو بیانیئے ، ایک طرف عمران خان کہتا ہے کہ ہم پروں کے ساتھ پیدا ہوئے, جب ہم اڑ سکتے ہیں تو رینگتے کیوں ہیں؟ لیکن شہباز شریف کہتا ہے کہ ہم بھکاری ہیں، اپنی مرضی کا فیصلہ نہیں کر سکتے دو نظریات ایک خودارادی کا فلسفہ بیان کر رہا ہے دوسرا عوام کے نام پر بھیک مانگ کر اپنا پیٹ پالنے کا
https://twitter.com/x/status/1510119268414799873
واضح رہے اس سےق بل خواجہ آصف نے کہا تھا کہ امریکا چاہے تو پاکستان کے لیے بہت ہی زیادہ معاشی مشکلات پیدا کر سکتا ہے ۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ امریکہ بہت پاور فل ہے ہمیں امریکہ چاہے تو ابھی تباہ کردے. ہمیں ونٹی لیٹر پر لٹادے۔
خواجہ آصف نے مزید کہا تھا کہ امریکا کے بغیر نہیں رہ سکتے کوئی قدم اٹھایا تو گھٹنوں پر آجائیں گےامریکہ چاہے تو ہمیں آج سٹون ایج میں بھیج سکتا ہے ۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/bhai111.jpg