
وزیراعظم شہبازشریف کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ ہیلی کاپٹر پر سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا فضائی معائنہ کررہے ہیں۔
اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف ہیلی کاپٹر سے سیلاب زدگان کیلئے امدادی سامان کے تھیلے پھینک رہے ہیں اور لوگ پانی میں تھیلے پکڑنے کیلئے بھاگ رہے ہیں۔
اس ویڈیو کے وائرل ہونے پر اینکر کامران خان خاموش نہ رہ سکے اور شہبازشریف پر طنز کردیا۔
اپنے ویڈیو پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف بلاول بھٹو دل سیلاب زدگان محبت سے لبریز ہیں اندرون سندھ سیلاب زدگان تباہی نظارہ کے لئے کل ہیلی کاپٹر پر سوار ہوئے تو ہیلی کاپٹر میں چار ٹھیلے راشن رکھ لئیے فوٹو گرافربٹھا لیا شہباز بلاول صاحب نے 4 تھیلے تباہ برباد عوام پر لڑھکائے تو قومی تشہیر لے لئے وڈیو جاری فرمائی
https://twitter.com/x/status/1563782668839358465
دیگر سوشل میڈیا صارفین نے بھی اس پر ردعمل دیا اور کہا کہ شہبازشریف اگر مدد کرنا چاہتے ہیں تو کریں لیکن کسی کی عزت نفس کو مجروح نہ کریں۔
https://twitter.com/x/status/1563805852750028801 https://twitter.com/x/status/1563855727151783938
قاضی جلال کا کہنا تھا کہ جو کام وزیر اعظم شہباز شریف سندھ اور بلوچستان میں ہیلی کاپٹر سے کر رہیں ہیں۔ خیبر پختونخواہ میں وہ کام ایک اسسٹنٹ کمشنر اور فوجی جوان کر رہا ہے
https://twitter.com/x/status/1563841220719296512
دوسری جانب ن لیگی سوشل میڈیا صارفین کامران خان کو برا بھلا کہتے رہے اور شہبازشریف کا دفاع کرتے رہے کہ زمینی راستہ کٹ چکا تھا اسلئے شہبازشریف کو فضائی راستے سے سیلاب زدگان کی امداد کرنا پڑی۔
شاہ احمد نورانی کے صاحبزادے اویس نورانی نے کامران خان پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ کامران خان صاحب آپ بے شرم ہی نہیں بے حس بھی ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1563810886812577793
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/kamran1h1h1.jpg