
وزیراعظم شہبازشریف کی جانب سے خواجہ آصف کےخلاف نازیبا زبان اور دھمکیوں کی مذمت کی گئی ہے جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین کا ردعمل سامنے آگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے خواجہ آصف کے معاملے پرردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں اپنے معزز اور سینئر کابینہ کے رکن، خواجہ آصف کو دھمکیاں دینے کی شدید مذمت کرتا ہوں۔ ایسی وحشیانہ حرکت کسی بھی مہذب معاشرے کے شایان شان نہیں ہے۔ سیاست کی بنیاد پر چھری سے حملے کی کھلی دھمکی مجرمانہ ارادے کی عکاسی کرتی ہے اور اسے ہر سطح پر مذمت کی جانی چاہیے۔ اس واقعے میں ملوث افراد کو فوری طور پر گرفتار کرکے مقامی حکام کے ذریعے سزا دی جانی چاہیے۔
https://twitter.com/x/status/1856884952677453928 وزیراعظم شہباز شریف کے اس بیان پر سوشل میڈیا صارفین نے شدید ردعمل کا اظہار کیا اور موقف اپنایا کہ جب یہ سب کچھ دیگر جماعتوں کے رہنماؤں کے ساتھ ہورہا تھا تب وزیراعظم کو مذمتی بیان جاری کرنا کیوں یاد نہیں رہا؟؟
پی ٹی آئی رہنما قاسم سوری نے کہا کہ آپ اور آپ کی حکومت، جو اسٹیبلشمنٹ کی مدد سے گزشتہ 30 ماہ سے بے گناہ پاکستانی عوام پر یہ ظلم کر رہے ہیں، ان تمام مظالم کی کب مذمت کریں گے؟ یہ اقدامات، جن میں قتل، جبری گمشدگیاں، اغواء، سیاسی انتقامی کارروائیاں، ذاتی جائیداد کی تباہی اور جسمانی تشدد شامل ہیں، انسانیت کے خلاف ہیں اور ان کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آپ کی حکومت کی خاموشی اور ان ظالمانہ کارروائیوں کو نظرانداز کرنا، اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ آپ خود ان کارروائیوں میں ملوث ہیں یا ان کی حمایت کرتے ہیں۔ ان جرائم کی مکمل تحقیقات اور انصاف کے لئے فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔
https://twitter.com/x/status/1856893034266341682 صحافی عبید بھٹی نے کہا کہ آپکی یہ لغو اور واہیات بات بلکل ایسے ہی ہے کہ نیتن یاہو واویلا کرے کہ فلسطینی اسکو، اسکے ساتھیوں یا لشکر کو مارنے کی دھمکیاں دیتے ہیں گالیاں دیتے ہیں۔ ہٹلر کے نقش قدم پر عملی نمونہ بن کر چلنے والے کو ایسی باتیں زیب نہیں دیتیں۔
https://twitter.com/x/status/1856919653412429922 سائرہ بانو نے کہا کہ قوم کا بیٹا،ہمارا بہادر صحافی ،ارشد شریف کے ساتھ جو ہوا اس پر تو روح نہ کانپی آپ کی، کیا ایسا پیغام دیا گیا۔ یا ان کی جان سستی تھی۔
https://twitter.com/x/status/1856984730048008420 ایک صارف نے پی ٹی آئی خواتین کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کی تصاویر شیئر کیں اور کہا کہ آپ اس کی مذمت کرتے ہیں؟
https://twitter.com/x/status/1857003866069356967 ایک صارف نے رؤف حسن کی تصویر شیئر کی اور کہا کہ تب آپ کیوں نہیں بولے؟؟
https://twitter.com/x/status/1856979811723264062
- Featured Thumbs
- https://i.imghippo.com/files/JLu6128Lg.jpg