پاکستان مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی نے وفاق میں مل کر حکومت بنانے کا اعلان کر دیا۔
دونوں پارٹیوں کے قائدین نے اسلام آباد میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے حکومت سازی کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعظم کے امیدوار شہبازشریف ہوں گے جب کہ صدارتی عہدے کے لیے ن لیگ آصف زرداری کی حمایت کریں گے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے نمبرز پورے ہو چکے ہیں اور دونوں پارٹیاں مل کر حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہیں جب کہ سنی اتحاد کونسل کے پاس حکومت بنانے کےنمبرز نہیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امید ہے شہبازشریف ایک بار پھر ملک کے وزیراعظم بنیں گے سب کے دعا ہے کہ حکومت کامیاب ہو، دعا ہے پاکستان کے مسائل حل کرنے میں کامیاب ہوجائیں، وزیراعظم کے الیکشن کےبعد صدر پاکستان کےالیکشن ہوں گے اور ن لیگ صدارتی الیکشن میں آصف زرداری کی حمایت کرےگی، صدارتی الیکشن میں آصف زرداری مشترکہ امیدوارہوں گے۔
Ù ÙÛÚ¯ اÙر Ù¾ÛÙ¾ÙØ²Ù¾Ø§Ø±Ù¹Û Ú©Ø§ Ù٠کر ØÚ©ÙÙت بÙاÙÛ Ú©Ø§ اعÙاÙ
ÙزÛد Ù¾ÚÚ¾ÛÚº
urdu.arynews.tv