
مسلم لیگ (ن) کی جانب سے دیئے گئے ظہرانے میں سابق صدر آصف زرداری اپنا کھانا ساتھ لے کر گئے۔
نجی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کے صاحبزادے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری مسلم لیگ نون کے صدر، قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف سے ملنے لاہور میں ان کی رہائش گاہ پر پہنچے جہاں ان کاپرتپاک استقبال کیا گیا۔
ملاقات میں کورونا پروٹوکول کی پابندی کی گئی اور کورونا پروٹوکولز کے تحت پی پی اور ن لیگی رہنماؤں نے ایک دوسرے سے گلے ملنے یا مصافحہ کرنے سے گریز کیا، شہباز شریف نے کہنیاں ملا کر آصف علی زرداری کا استقبال کیا۔
آصف زرداری کی صحت کے پیش نظر وہ ظہرانے میں اپنا کھانا ساتھ لے کر گئے۔ ان کے لئے ان کا سٹاف الگ سے کھانا لے کر آیا، جس میں کی ادویات بھی شامل تھیں۔ذرائع کے مطابق آصف زرداری کے کھانے کیلئے اپنے ساتھ دال لیکر گئے۔
دوسری جانب نجی چینل کے مطابق شہباز شریف نے آصف علی زرداری کی پسندیدہ ڈِش بھنڈی پکوائی ہے، جبکہ دیگر مہمانوں کی افغانی پلاؤ، فش سوپ، مٹن بریانی، سندھی بریانی شامل تھی۔
جبکہ پالک پنیر، فش کباب ، چائنز پراؤن سوپ بھی دسترخوان کی زینت بنے اور آخر میں مہمانوں کی تواضع کشمیری چائے سے کی گئی۔
آصف زرداری کیلئے خصوصی پرہیزی کھانے تیار کروائے گئے جن میں بھنڈی اور دال مکھنی بھی شامل تھی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/khaanei1i12.jpg
Last edited: