شکیب الحسن ایک بار پھر دوران میچ ایمپائر سے الجھ پڑے

13shakibdobraghusa.jpg

بنگلہ دیشی آل راؤنڈر حسب روایت ایک پھر میچ کے دوران ایمپائر سے الجھ پڑےہیں۔

تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیشی کھلاڑی نے دوران میچ ایمپائر سے بدتمیزی کرڈالی ہے اور ایمپائر کےفیصلے کے خلاف احتجاج کرنے لگے۔

واقعہ بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کے دوران ایک میچ میں اس وقت پیش آیا جب شکیب الحسن بیٹنگ کو بیٹنگ کے دوران باؤلر کے باؤنسر کا سامنا کرنا پڑا، جیسے ہی ایمپائر نے اس گیند کو وائیڈ قرار دینے کے بجائے ون باؤنسر کا اشارہ دیدیا۔

https://twitter.com/x/status/1611764599107321859
شکیب الحسن نے پہلے لیگ ایمپائر کے فیصلے پر چیخ کر اپنے غصے کا اظہار کیا اور پھر چلتے ہوئے باؤلنگ اینڈ پر موجود ایمپائر سے بھی الجھتےہوئے دکھائی دیئے۔

خیال رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب بنگلہ دیشی آل راؤنڈر نے میچ کے دوران ایمپائر سے بدتمیزی کی ہو، وہ پہلے بھی ایمپائر کے فیصلوں کے خلاف اپنے غصے کا اظہار کرتے رہتے ہیں۔