
دنیا کی معروف ٹیکنالوجی کمپنی مائیکروسافٹ کے شریک بانی بل گیٹس نے اپنے دوری پاکستان سے متعلق ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا ہے۔
بل گیٹس نے سماجی رابطے کی ویب ٹوئٹر پر دورہ پاکستان کی تصویر شیئر کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے دوران ملک میں پولیو کے حوالے سے ہونے والی نتیجہ خیز بات چیت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
بل گیٹس نے کہا کہ ’’پاکستان میں پولیو کے خاتمے کے لیے کیے جانے والے اقدامات پر نتیجہ خیز بات چیت کے لیے عمران خان کا شکریہ۔ میں پاکستان میں پولیو کے خاتمے کے عزم کی حوصلہ افزائی کرتا ہوں اور پُرامید ہوں کہ اگر ہر کوئی چوکنا رہے تو ہم پولیو کا خاتمہ کرسکتے ہیں۔‘‘
https://twitter.com/x/status/1494439401912340480
یاد رہے کہ بل گیٹس نے گزشتہ روز پہلی بار پاکستان کا ایک روزہ دورہ کیا ہے۔ اپنے دورے کے دوران انہوں نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی۔
بل گیٹس نے پاکستان کے پولیو سے متعلق اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان نے پولیو کے خاتمے کے لیے اقدامات کیے ہیں۔ حکومت پاکستان کی جانب سے بل گیٹس کو ان کی خدمات پر ہلال پاکستان ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔
انہیں یہ سول ایوارڈ ایک تقریب کے دوران صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے دیا گیا، اس تقریب میں وزیراعظم عمران خان اور وفاقی وزراء بھی شریک تھے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/bill-gates-in-pak-imran.jpg