"شِزا اور فضا" کا مذاق اڑانے پر اداکارہ کرن تعبیر کا ردعمل

shiza-fzi11.jpg


اداکارہ کرن تعبیر نے ڈرامہ سیریل "حقیقت: جڑواں" کے کلپ وائرل ہونے پر خاموشی توڑ دی اور ڈرامہ کی کہانی کا مذاق اڑانے والوں کو مشورہ دیا کہ وہ اپنی صلاحیتوں کو وہاں صرف کریں جہاں ان کی زیادہ ضرورت ہے۔

ڈرامے کی مذکورہ کلپس وائرل ہونے پر لوگوں نے ڈرامے کی کاسٹ اور کہانی کا خوب مذاق اڑایا تھا کہ دور جدید میں بھی ایسی بے ڈھنگی کہانیاں دکھائی جا رہی ہیں۔ تاہم لوگوں کی تنقید پر "شِزا اور فضا" کے کردار ادا کرنے والی اداکارہ کرن تعبیر کو اچھی نہیں لگی اور انہوں نے ڈرامے کو مذاق کرنے والے سوشل میڈیا صارفین کو اچھی جگہ صلاحیتیں استعمال کرنے کی تجویز دے ڈالی۔

اداکارہ نے انسٹاگرام اسٹوری میں اپنے پرانے ڈرامے کی کلپس پر تنقید کرنے والوں سے کہا کہ زیادہ ضروری ہے کہ ہم ان مسائل پر بات کریں جن پر آواز اٹھانی چاہیے، جس مسائل کو اس ملک میں ہماری آوازکی، ساتھ اور ٹرینڈنگ ہونے کی بہت ضرورت ہے۔

61fd1fe7c8bde.jpg


ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ مہربانی کریں اور اپنے وقت اور قوت کا بہتر استعمال کریں، شاید اس سے کسی کا بھلا ہو جائے۔ کرن تعبیر نے مزید لکھا کہ دوسری صورت میں لوگ اپنی مرضی سے "شِزا اور فضا" کے معاملے سے لطف اندوز ہوتے رہیں۔

واضح رہے کہ شیزا اور فضا دراصل 2020 میں اے پلس پر نشر ہونے والے ڈرامے "حقیقت" کے کردار ہیں جن کا ایک کلپ اچانک سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔

اس ڈرامے کے ایک کلپ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دلہا دلہن کو منہ دکھائی کا تحفہ دیتا ہے اور دلہن کی خوبصورتی کی تعریف کرتا ہے۔ جب دولہا دلہن کو مخاطب کرتے ہوئے کہتا ہے کہ’ایک بات بتاؤ فضہ۔۔۔‘جس کے بعد دلہن نے جھٹک کر اپنا ہاتھ چھڑوا لیا اور جواب دیا کہ ’میں فضہ نہیں بلکہ شزا ہوں‘۔

https://twitter.com/x/status/1489529977842380807
دراصل اس ڈرامے میں شزا اور فضا 2 جڑواں بہنیں ہیں جو ہمشکل ہونے کا مختلف مواقعوں پر فائدہ اٹھاتی ہیں اور انہیں نقصان بھی اٹھانا پڑتا ہے۔ دونوں جڑواں بہنوں شزا اور فضا کی شادی ان کے ماں باپ دو بھائیوں سے طے کردی تھی لیکن ارینج میرج ہونے کی وجہ سے لڑکے کے ماں باپ نے بڑے فخر سے دعویٰ کیا کہ ان کے بیٹے ان کے فیصلے کو بغیر کسی سوال اور مطالبے کے مان لیں گے لہٰذا انھوں نے لڑکیوں کے تصویر نہیں مانگی۔

اس ڈرامے کا ایک اور کلپ بھی وائرل ہورہا ہے جس میں فضاء کہتی ہے کہ میں مرنے جارہی ہوں، اس پر شیزا کہتی ہے کہ زندگی ختم نہیں ہوجاتی جو تم مرنے جارہی ہو، اس پر فضا کہتی ہے کہ میری زندگی تو ختم ہوگئی ہے، زندہ رہوں یا مرجاؤں۔

https://twitter.com/x/status/1489152610107990017
جس پر شیزا اسے سمجھاتی ہے کہ جو بھی ہوا انجانے میں ہوا، اس میں تمہارا کوئی قصور نہیں تھا۔۔ شیزا مزید کہتی ہے کہ تم رونا بند کرو تو میں کچھ بتاؤں، میں تمہارے مسئلے کا حل بتانے آئی تھی۔

آگے چل کر شیزا بتاتی ہے کہ بابا کی خالدانکل سے بات ہوئی تھی انہوں نے کسی مفتی صاحب سے مشورہ کیا ہے، انہوں نے حل بتایا ہے کہ زین تمہیں طلاق دیدے گا اور تمہاری عدت ختم ہونے کے بعد تمہارا نکاح فراز کیساتھ کردیا جائے گا۔

اس پر فضا پوچھتی ہے کہ فراز کا نکاح تو تم سے ہوا ہے جس پر شیزا کہتی ہے کہ وہ مجھے طلاق دیدےگا، جب میری عدت ختم ہوجائے گی اور عدت کے بعد میرا نکاح زین سے کردیا جائے گا۔
 

Back
Top