شوہر کے خرچ پر پڑھائی کرنے والی بیوی نے افسر بنتےہی شوہر کوچھوڑدیا

alokjyoaa.jpg

بھارت میں شوہر کے خرچ پر پڑھائی کرنے والی ایک خاتون نے اعلی سرکاری نوکری ملتے ہی شوہر کو چھوڑ کر ایک دوسرے شخص سے تعلقات قائم کرلیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ پڑوسی ملک بھارتی ریاست اتراکھنڈ کے شہر آلہ آباد میں پیش آیا، جہاں کی رہائشی خاتون جیوتی موریا نے شادی کے بعد پڑھائی جاری رکھنے کی خواہش ظاہر کی تو اس کے شوہر نے ناصرف اس کی خواہش کا احترام کیا بلکہ اس کو بھرپور مالی تعاون بھی فراہم کیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 2010 میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی جیوتی موریا کے شوہر الوک موریا ایک خاکروب تھے اور بمشکل گھر کا خرچ چلایا کرتے تھے مگر ان حالات میں بھی انہوں نے اپنی بیوی کی تعلیم کے اخراجات اٹھائے اور انہیں اعلی تعلیم دلوائی، دونوں کے ہاں 2015 میں جڑواں بچیوں کی پیدائش بھی ہوئی۔

جیوتی نے اپنی پڑھائی مکمل کرکے پبلک سروس کمیشن کا امتحان دیا اور بھرپور کارکردگی دکھائی، نتائج آئے تو پتا چلا کہ انہوں نے پوری ریاست میں تیسری پوزیشن حاصل کی ہے جس کے بعد انہیں سب ڈویژنل مجسٹریٹ( ایس ڈی ایم) تعینات کردیا گیا۔

دن پلٹنے پر جیوتی کے شوہر، بیٹیوں سمیت پورا خاندان ہی بہت خوش تھا مگر یہ خوشی چند دن ہی قائم رہی، الوک موریا نے الزام عائد کیا کہ ان کی اہلیہ نے فیس بک پر الہٰ آباد میں ہی ہوم گارڈ کے ایک افسر سے دوستی کررکھی ہے اور اب یہ دوستی ناجائز تعلقات میں بدل گئی ہے، انہوں نے خود اس تعلق کا ثبوت دونوں کے درمیان ہونے والے نازیبا گفتگو پڑھی ہے۔

الوک کے الزامات پر جیوتی آگ بگولا ہوگئی اور انہوں نے اپنے شوہر کو ہی جیل بھیجنے کی دھمکی دی اور ان پر جہیز خوری کا الزام بھی لگادیا اور اپنے شوہر کو طلاق دیدی، الوک نے جیوتی کی ایک مبینہ ڈائری میڈیا کے سامنے پیش کی جس میں ان کے بطور ایس ڈی ایم کرپشن کرنے کی تفصیلات موجود تھیں،
 

taban

Chief Minister (5k+ posts)
ye baat larke kay baap ko maloom thi riste karte waqt?
اس کا تو مجھے نہیں پتہ لیکن میرا خیال ہے کہ لڑکی والوں نے نہیں بتایا ہو گا پاکستان میں ایسی باتیں کوئی کب بتاتا ہے ہمارا ایسی ہر بات چھپانے کا کلچر ہے
 

chiller

Politcal Worker (100+ posts)
اس کا تو مجھے نہیں پتہ لیکن میرا خیال ہے کہ لڑکی والوں نے نہیں بتایا ہو گا پاکستان میں ایسی باتیں کوئی کب بتاتا ہے ہمارا ایسی ہر بات چھپانے کا کلچر ہے
Aap ne theek kaha. Bas Dua hai kay Allah hum sab ko ahsay logon say bachaye. Ameen