شوکت خانم کراچی کی فنڈ ریزنگ تقریب کا اجازت نامہ منسوخ کرنے پر سخت ردعمل

shauk1h11i1.jpg

شوکت خانم ہسپتال کراچی کی فنڈ ریزنگ تقریب کا اجازت نامہ منسوخ کردیا گیا ہے جس میں عالمی میالیاتی ادارے آئی ایم ایف کی شرائط کو جواز بنایا گیا ہے۔

خط میں الزام لگایا گیا کہ شوکت خانم انتظامیہ نے ڈونرز کی تفصیلات نہیں دیں جس کی وجہ سے اجازت نامہ منسوخ کردیا گیا ہے اور اس حوالے سے شوکت خانم انتظامیہ کو بھی بتادیا گیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1740460246680932783
اس پر سوشل میڈیا پر سخت ردعمل دیکھنے کو ملا۔ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ یہ لوگ خود تو عوام کو علاج معالجے کی سہولت نہیں دے سکتے الٹا کینسر کے مریضوں سے ہی سہولت چھین لی گئی، انہوں نے مزید کہا کہ پہلے صحت کارڈ عوام سے چھینا اور اب شوکت خانم ہسپتال کے پیچھے پڑگئے۔

عمر شہزاد کا کہنا تھا کہ میں گارنٹی سے کہتا ہوں کہ ان کی شوکت خانم کینسر ہسپتال کی فنڈ ریزنگ ایونٹ کو روکنے جیسی گھٹیاحرکت کے بعد عوام اور ذیادہ فنڈ شوکت خانم کو دے گی ۔اور عوام کے دل میں انکے لئے نفرت میں مزید اضافہ ہوگا۔ سب اپنی اپنی استطاعت کے مطابق حصہ ڈالیں ۔
https://twitter.com/x/status/1740587092009521534
شہربانو نے کہا ک یہ ہسپتال پاکستانیوں کا اپنا ہے آئیں اپنے عطیات جمع کروا کر اسلام آباد انتظامیہ کی فنڈ ریزنگ گالا روکنے کی اس مزموم کوشش کو ناکام بنائیں شوکت ںانم کو 20 روپے عطیہ کرنے کے لیے 7770 پر ایک ایس ایم ایس بھیجیں یا مزید عطیہ کرنے کے لیے ان کی ویب سائٹ پر جائیں۔
https://twitter.com/x/status/1740576017754800252
شفاء یوسفزئی نے اسے گھٹیا حرکت قرار دیا۔
https://twitter.com/x/status/1740558069375889835
میڈی کا کہنا تھا کہ گورنمنٹ نے شوکت خانم ہسپتال کی فنڈ ریزنگ تقریب جو میریٹ ہوٹل اسلام آباد میں ہونی تھی اس کا این او سی منسوخ کردیا.اور کس لیول پر گرنا ہے انکو؟
https://twitter.com/x/status/1740579413425881551
انتظار پنجوتھہ نے ردعمل دیا کہ شوکت خانم ہسپتال کے علاوہ القادر ٹرسٹ یونیورسٹی کو بھی فنڈ ریزنگ سے روکا ہوا ہے ، یہ عمران دشمنی میں یہ بھول گئے کہ یہ ادارے عمران خان کی زات کے لیے نہیں ہیں یہان انکا علاج نہیں ہورہا یا ان کے بچے تعلیم حاصل نہیں کر رہے یہ قوم کے ادارے ہیں ،
https://twitter.com/x/status/1740577425145389307
علی اعجاز بٹر نے ردعمل دیا کہ عمران خان کے خلاف کچھ نہیں ملا تو اس کو گرانے کے لیے شوکت خانم ہسپتال پہ آ گئے ،لیکن یہ لوگ شاید بھول رہے ہو اللہ پاک نے ہمارے دل میں اس انسان کے لیے ایسی محبت ڈالی ہے یہ چاہ کر بھی وہ محبت کم نہیں کرسکتے ،باقی دعا ہے کسی دشمن کو کبھی کینسر جیسی بیماری نہ ہو۔
https://twitter.com/x/status/1740589603592269917
وقاص امجد نے ردعمل دیا کہ صحت انصاف کارڈ تو چھین لیا،شوکت خانم ہسپتال کو تو بخش دیں۔۔
https://twitter.com/x/status/1740449252449603869
محمد عمران نے تبصرہ کیا کہ ہمارے ایک سینئر صحافی آج کل شوکت خانم ہسپتال لاہور سے اپنا کینسر کا علاج کرارہے ہیں ،ان کہ خیریت پوچھنے کیلئے کال کی تو وہ تقریباً سارا ٹائم ہی شوکت خانم ہسپتال کی تعریفیں کرتے اور عمران خان کو دعائیں دیتے رہے، حالانکہ سیاست میں وہ عمران خان کے بہت بڑے ناقد رہے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1740561469761269898
محمد عمران نے مزید کہا کہ زیر علاج سینئر صحافی بتارہے تھے کہ شوکت خانم ہسپتال میں دیکھ رہا ہوں کہ جو غریب مفت علاج کرارہے ہیں اور جو لوگ لاکھوں روپے ادا کرکے علاج کرارہے ہیں ،دونوں کا ٹریٹمنٹ ایک جیسا ہے اور عزت نفس کا بھی خیال رکھا جاتا ہے، جو rعزت فیس دینے والے کیلئے ہے وہی مفت علاج کرانے والے کی بھی
https://twitter.com/x/status/1740587599708950764
عثمان فرحت نے تبصرہ کیا کہ پہلے عمران خان کے بغض میں کروڑوں غریبوں کا ہیلتھ کارڈ بند کروایا گیا اور اب شوکت خانم کیلئے فنڈنگ پر پابندی لگا دی گئی ہےکسی نے ٹھیک کہا تھا کہ کم از کم قائداعظم کو گوروں کی شکل میں دشمن تو خاندانی ملے تھے
https://twitter.com/x/status/1740468715261751506
مخدوم شہاب الدین نے ردعمل دیا کہ بے شرمی کی انتہا کہ شوکت خانم جیسے غیر سیاسی اور فلاحی ادارے کے فنڈریزنگ ایونٹ کو کینسل کر دیا گیا۔۔۔اس کا جواب آپ 7770 پر مسیج کر کے شوکت خانم کو 20 روپے ڈونیٹ کر کے دے سکتے ہیں
https://twitter.com/x/status/1740505177919049768
محمد عمیر کہناتھا کہ سات سال قبل آج کے دن شوکت خانم کراچی کا افتتاح ہوا تھا یہ پوسٹ تب کی ہے۔تیس سال ہوگئے جو رویہ شوکت خانم ہسپتال سے پہلے دن سے اپنایا گیا وہ آج بھی جاری ہے مگر ان رکاوٹوں سے شوکت خانم کا نہ سفر پہلے رکا تھا نہ اب رکے گا۔ کبھی نواز شریف نے ادویات رکوائیں،شوکت خانم ہسپتال کے اندر دھماکہ ہوا، اشتہارات پر پابندی لگی مگر عزم و ہمت کے باعث یہ سفر کامیابی سے جاری ہے۔
https://twitter.com/x/status/1740442242555539945
ملیحہ ہاشمی نے کہا ک اسلام آباد انتظامیہ نے عمران خان کی نفرت میں شوکت خانم کینسر ہسپتال کا ہونے والا Fundraising Event کینسل کر دیا۔اب یہ ظالم کینسر کے مریضوں سے بدلہ لینے پر اتر آئے ہیں۔آئیے 7770 پر خالی میسج بھیج کر 20 روپے عطیہ کریں۔آپ کا میسج کسی کی جان بچانے میں معاون ثابت ہو سکتا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1740595914106864069
 

Back
Top