
سنا ہے کہ ان خاتون کو ریاست کوئی تمغہ وغیرہ بھی دے رہی ہے! : مرزا شہزاد اکبر
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے توہین عدالت کیس کا محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے ڈی سی اسلام آباد عرفان نواز میمن کو 6 مہینے قید کی سزا سنا دی ہے۔ عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے ڈی سی اسلام آباد کو 6 مہینے، ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد کو 4 مہینے قید اور 1 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر معروف سماجی کارکن شمع جونیجو نے ڈی سی اسلام آباد کو سزا دینے کا فیصلہ صوبائی تعصب قرار دے دیا جس پر صارفین شدید ردعمل دے رہے ہیں۔
معروف سماجی کارکن شمع جونیجو نے اپنے ایکس (ٹوئٹر) اکائونٹ سے اپنے پیغام میں لکھا کہ: ایک پنجابی جج بابر ستار نے وفاقی دارالحکومت میں تعینات واحد سندھی ڈپٹی کمشنر عرفان میمن کو زاتی، سیاسی بُغض اور عناد سے مغلوب ہوکے چھہ مہینے کی سزا سنا دی ہے! عرفان میمن کا قصور پی ٹی آئی کے شہریار آفریدی کو گرفتار کرنے میں ریاست کے احکامات کی بجاآوری تھا لیکن آج لُولی لنگڑی ریاست گنگ ہے!
https://twitter.com/x/status/1763423100383670527
سینئر صحافی سوشل میڈیا صارف محمد فہیم نے لکھا: صوبائیت کو ہوا دینے کی یہ بہترین مثال ہے! عام طور پر جب خیبر پختونخوا وفاق سے اپنا حق مانگتا ہے تو لوگ اسے صوبائیت سے جوڑ دیتے ہیں، اپنا حق مانگنا صوبائیت نہیں لیکن ایسی ٹوئٹ کرنا ضرور صوبائیت ہی ہے!
https://twitter.com/x/status/1763565957077672416
سینئر صحافی وتجزیہ کار سید ثمر عباس نے شمع جونیجو کے ٹوئٹر پیغام پر ردعمل میں لکھا: صوبائیت کا کارڈ استعمال کرنا انتہائی شرمناک اور افسوسناک ہے۔ عرفان نواز میمن نے ڈی سی اسلام آباد ہوتے ہوئے سیاستدانوں کی غیرقانونی طور پر نظربندی کے احکامات جاری کیے تھے جس پر انہیں قانون کا سامنا کرنا چاہیے۔
https://twitter.com/x/status/1763470457594925138
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مرزا شہزاد اکبر نے ردعمل دیتے ہوئے لکھا: سنا ہے کہ ان خاتون کو ریاست کوئی تمغہ وغیرہ بھی دے رہی ہے! ویسے مسلم لیگ ن ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا جتنا دفاع کر رہی ہے اتنا ان لوگوں نے نواز شریف کی وزارت اعظمی چننے کا بھی نہیں کیا!
https://twitter.com/x/status/1763459747125096714
ایک سوشل میڈیا صارف نے شمع جونیجو اور عباس ناصر کے درمیان صوبائی تعصب کے حوالے سے پیغامات کے تبادلے کا سکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا: پاکستان نے اس نسل پرست، بدزبان اور گھٹیا خاتون کو سول ایوارڈ تمغہ امتیاز سے نوازا ہے۔ علاوہ ازیں جس بین الاقوامی پلیٹ فارم کی طرف سے اس خاتون کو انسانی حقوق پر بات کرنے کی دعوت دی گئی ہے اسے خود پر شرم آنی چاہیے۔
https://twitter.com/x/status/1763531588120539340
سینئر صحافی بشارت راجہ نے ردعمل دیتے ہوئے لکھا: یہ خاتون ہے کون؟ جو صوبائیت کا منجن بیچ رہی ہے؟ یہ عورت کہاں کی رہنے والی ہے؟ اللہ کا کوئی بندہ سطحی ذہنیت رکھنے والی اس خاتون کا تعارف تو کروائے!
https://twitter.com/x/status/1763469851899687296
سینئر صحافی عبید بھٹی نے لکھا: پیپلزپارٹی کی ملازمہ کا اندرونی گند کھل کر باہر آرہا ہے، نسل پرست کارڈ کھیلنا شروع ہو گئی ہے، اس خاتون کو پی ڈی ایم کی طرف سے 23 مارچ کو تمغہ بھی ملنا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1763505230010835113
فیصل نصیر نامی صارف نے لکھا: شمع کے اس ٹویٹ سے مجھے بالکل بھی کوئی حیرانی نہیں ہوئی، ماضی میں وہ شاہ رخ جتوئی کا دفاع کرتی رہی ہے صرف اس لیے کہ وہ سندھی ہے۔ جب بھی اس طرح کا کچھ ہوتا ہے تو اس خاتون کا ترقی پسندی کا ماسک چہرے سے اتر جاتا ہے اور بدصورت نسلی قوم پرست چہرہ سامنے آ جاتا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1763424869109424172
فراز سعید نے لکھا: ریاست کے اس سفاکانہ، غیرقانونی وغیرآئینی اقدام کا "نونی" جس طرح سے دفاع کر رہے ہیں اور جج کو بچانے کی کوشش کی جا رہی ہے اس سے پتہ چلتا ہے کہ مسلم لیگ ن کس طرح کی فاشست جماعت بن چکی ہے!
https://twitter.com/x/status/1763476157599539502
دوسری طرف ڈی سی اسلام آباد عرفان نواز میمن نے توہین عدالت کیس میں سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف انٹراکورٹ اپیل دائر کرد ی ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے سنگل بنچ کے فیصلے کے خلاف انٹراکورٹ اپیل پر ڈویژن بنچ تشکیل دیا ہے ، درخواست پر چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری 4 مارچ 2024ء کو درخواست پر سماعت کریں گے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/15shamamajusnenjjai.png