شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کےدرمیان علیحدگی کی افواہیں زیرگردش

sania-11m1.jpg

خلیجی اخبار نے پاکستانی کرکٹر شعیب ملک اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے درمیان علیحدگی کی خبردیدی۔

تفصیلات کے مطابق خلیجی اخبار نے پاکستانی کرکٹر شعیب ملک اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے درمیان شادی کے 12 سال بعد علیحدگی کا دعویٰ کردیا ہے، تاہم شعیب ملک یا ثانیہ مرزا کی جانب سے ان خبروں کی تردید یا تصدیق نہیں ہوئی ہے۔

علیحدگی کی افواہوں سے متعلق خبررساں ادارے نے سابق کپتان شعیب ملک سے رابطے کی کوشش بھی تاہم رابطہ نہیں ہوسکا ۔

اسپورٹس جرنلسٹ عبدالماجد بھٹی کا کہنا ہے کہ براہ راست شعیب ملک سے تو رابطہ نہیں ہوسکا ہے تاہم ان کےقریبی ذرائع یہ تصدیق کررہےہیں کہ شعیب ملک اور ان کی اہلیہ کے درمیان معاملات کشیدہ ہیں، دونوں کے درمیان علیحدگی کا فیصلہ 2012 میں بھی ہوا تھا تاہم ان دونوں کے خاندانوں نے درمیان میں آکر معاملات حل کروائے جس کے بعد یہ شادی 9 سال تک چلتی رہی۔

انہوں نے مزید کہا بھارتی میڈیا اور خلیجی اخبارات کافی عرصے سے یہ خبریں دے رہے ہیں کہ یہ رشتہ کشیدگی کا شکار ہے، ایسے میں شعیب ملک نے کبھی بھی ان خبروں یا افواہوں پر کوئی ردعمل نہیں دیا بلکہ ایک طویل خاموشی اختیار کررکھی ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے اپنی انسٹاگرام سٹوری میں ایک مبہم پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے لکھا تھا کہ "ٹوٹے ہوئے دل کہاں جائیں، اللہ کی تلاش میں"۔
یادرہےکہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا ک شادی اپریل 2010 میں ہوئی تھی، دونوں کا چار سال کا ایک بیٹا ہے۔
 

Choudhry ji

Senator (1k+ posts)
If true ... sounds sad ...but was accepted ..such weddings (Specially involves India & Pakistan) are not ever lasting ...but sad news if true
 

Khi

Senator (1k+ posts)
If true ... sounds sad ...but was accepted ..such weddings (Specially involves India & Pakistan) are not ever lasting ...but sad news if true
Why not?
Indian and Pakistani is just a label. Essentially its the same ppl (esp muslims) who live on both sides of the border.
 

Back
Top