
مارننگ شومیزبان نادیہ خان کو بےشرم کہے جانے پر ان کا بھی ردعمل آگیا
معروف مارننگ شو کی میزبان نادیہ خان نے انیسہ فاروقی سے ان کے میک کے بارے میں سوال کیا تھا جس پر شرمیلا فاروقی نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور ان کو بےشرم کہا اور ان کے خلاف سائبر کرائم میں جانے کا اعلان بھی کیا تھا۔
تاہم پی پی رہنما کی جانب سے ایسے رویے پر نادیہ خان کا بھی ردِعمل سامنے آ گیا ہے۔ انہوں نے پی پی رہنما شرمیلا فاروقی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اس میں کچھ غلط تو نہیں ہے میں نے کوئی غلط سوال تو نہیں کیا تھا نہ ہی کوئی غلط کام کیا تھا، بہتر ہو گا کہ ان سے متعلق ایسی بات نہ کی جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ جس نے ایف آئی اے سائبر کرائم جانا ہے جائے، میں نے کوئی غلط بات نہیں کی۔
یاد رہے کہ کچھ روز قبل سوشل میڈیا پر نادیہ خان کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں صبور علی کی شادی میں نادیہ خان شرمیلا فاروقی کی والدہ انیسہ فاروقی سے ان کے میک اپ کے بارے میں پوچھتی ہوئی نظر آرہی تھیں۔
اس وائرل ویڈیو میں نادیہ خان نے انیسہ فاروقی سے پوچھا تھا کہ آپ کا میک اپ کون کرتا ہے اور ان کے ملبوسات کس کی پسند ہوتی ہیں۔ جس پر انیسہ فاروقی نے کہا کہ میک اپ وہ خود کرتی ہیں اور انہیں یہ میک اپ کرنا شرمیلا فاروقی نے سکھایا ہے۔ جبکہ ملبوسات کی پسند کے حوالے سے انہوں نے شرمیلافاروقی کا نام لیا تھا۔
گوکہ اس میں بظاہر کوئی ایسی بات نظر نہیں آ رہی تھی مگر سوشل میڈیا صارفین نے نادیہ خان کے اس رویے اور ایسے سوالات کو ہتک آمیز قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ ان کا مقصد صرف سوال پوچھنا نہیں تھا بلکہ وہ انہیں شرمندہ کرنا چاہتی تھیں۔

جس پر شرمیلا فاروقی نے ان کیخلاف سائبر کرائم میں شکایت درج کرانے کا اعلان کیا تھا اور انہیں ایسے سوال پوچھنے پر بے شرم قرار دیا تھا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/sharmil1l1.jpg
Last edited: