شراب خانے میں جھگڑا، کھلاڑیوں کو نوٹس
بھارتی بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا ( بی سی سی آئی ) نے ٹیم انڈیا کے چھ کھلاڑیوں کو اظہارِ وجوہ کے نوٹس جاری کیے ہیں۔
یہ نوٹس سینٹ لوشیا کے ایک شراب خانے میں ہونے والی ہنگامہ آرائی کے حوالے سے جاری کیے گئے ہیں۔
جن کھلاڑیوں کو نوٹس جاری کیے گئے ہیں ان میں یوراج سنگھ ، ظہیر خان، پیوش چاؤلہ ، اشیش نہرا، رویندر جڈیجا اور روہت شرما شامل ہیں اور انہیں سات دنوں میں جواب داخل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
بی سی سی آئی کے چیف ایڈمنسٹریٹو افسر رتناکر شیٹی نے نوٹس بھیجے جانے کی تصدیق کی ہے۔ بی بی سی اردو کی ریحانہ بستی والا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ نوٹس ٹور مینجر رنجیب بسوال کی رپورٹ کے بعد بورڈ کے صدر ششانک منوہر کے کہنے پر دیے گئے ہیں۔
خیال رہے کہ ویسٹ انڈیز میں ورلڈ ٹی ٹوئنٹی مقابلوں سے باہر ہونے کے بعد سینٹ لوشیاء کے ایک پب میں یوراج سمیت انڈیا ٹیم کے کھلاڑیوں کا مبینہ طور پر کچھ لوگوں کے ساتھ جھگڑا ہوا تھا اور اس ہنگامے کی تصاویر چند نجی ٹی وی چینلز پر دکھائی گئی تھیں۔ جس کے بعد بورڈ نے اس واقعے کا نوٹس لیا ہے۔
بورڈ نے ان کھلاڑیوں سے سوالات کیے ہیں کہ کیا وہ اس روز پب میں موجود تھے اور وہاں کیا ہوا تھا۔ بورڈ نے چند کھلاڑیوں کی فٹنس پر بھی سوال اٹھائے ہیں کیونکہ ٹیم کے کوچ گیری کرسٹن نے ان کھلاڑیوں کی فٹنس پر تنقید کی تھی۔
جنوبی افریقہ میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل تک بھی نہیں پہنچنے پر ٹیم انڈیا پر سخت تنقید کی جا رہی ہے۔
کرکٹ شائقین اور مبصرین کا ماننا ہے کہ آئی پی ایل میں کھیلنے کے دوران کئی کھلاڑی زخمی ہو گئے تھے اور ایک ان فٹ ٹیم ورلڈ کپ کھیلنے پہنچی تھی۔ کچھ شائقین کا ماننا ہے کہ آئی پی ایل میچوں کے بعد دیر رات پارٹی کی وجہ سے بھی کھلاڑیوں کی فٹنس متاثر ہوئی تھی۔