شدید گرمی،عمران خان، بشریٰ بی بی و شاہ محمود کو جیل میں روم کولر مل گئے

14rooolklkljj.png

ملک بھر میں گرمی کی شدت میں شدید اضافے کے باعث اڈیالہ جیل میں قید پی ٹی آئی قیادت کو روم کولر کی سہولت فراہم کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل کی انتظامیہ نے شدید گرمی کے پیش نظر بانی پی ٹی آئی عمران خان سمیت دیگر قیدیوں کو روم کولر سمیت اضافی سہولیات فراہم کردی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کو گرمی کی شدت سے محفوظ رکھنے کیلئے ان کے بیرکوں میں ہی روم کولر کی سہولت فراہم کردی گئی ہے۔

https://twitter.com/x/status/1795455485446861270
جبکہ پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر شاہ محمود قریشی کو بھی روم کولر کی سہولت فراہم کردی گئی ہے، جیل میں قید قیدیوں کو بیرکوں میں ٹھنڈے پانی اور مشروبات بھی فراہم کیے جارہے ہیں اور جیل میں مختلف مقامات پر اضافی واٹر کولر نصب کردیئے گئے ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1795509717650784687
جیل انتظامیہ کے مطابق قیدیوں کو گرمی کی شدت سے بچانے کیلئے مزید انتظامات بھی کیے جارہے ہیں جبکہ ہائی پروفائل دہشت گردوں کے بیرکوں میں ٹھنڈا پانی بھی فراہم کیا جارہا ہے۔
 

M_Shameer

Senator (1k+ posts)
جب یہ بھکاری خان وزیراعظم تھا تو منہ پر ہاتھ پھیر کر کہتا تھا جیل میں نوازشریف کا اے سی اتروا دوں گا اور اب یہ وقت آگیا ہے کہ روم کولر کیلئے ترلے کررہا ہے۔ یہ تو اوقات ہے اس چھوٹے آدمی کی۔
 

Back
Top