شبرزیدی کی یاداشت فارغ ہو گئی ہے یاکسی کو راضی کرنیکے چکر میں ہیں،حماداظہر

shabaiaaahha.jpg

شبرزیدی کے شاہزیب خانزادہ کو انٹرویو کے بعد حماداظہر بھی شبرزیدی پر برس پڑے اور سخت پیغام دے ڈالا

گزشتہ روز سابق وزیر خزانہ اسد عمر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شبیر زیدی کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ردعمل میں کہاتھا کہ شبر بھائی خیریت ہے، یہ کہانی کہاں سے ایجاد کر دی؟ تحریک انصاف کی حکومت اگست 2018ء میں بنی جس کے اختتام پر سٹیٹ بنک کے زر مبادلہ کے ذخائر 9.8 ارب ڈالر تھے۔

اسد عمر نے لکھا کہ: میرے وزارت خزانہ سے ہٹنے کا مہینہ اپریل 2019ء تھا جس کے اختتام پر زر مبادلہ کے ذخائر 8.7 ارب ڈالر تھے۔ یہ ڈیفالٹ کی کہانی سے آگئی؟ اس موجودہ حکومت کے دور میں زر مبادلہ کے ذخائر 3 ارب ڈالر سے بھی کم ہو گئے تھے اور قرضوں کی ادائیگی میں ڈیفالٹ نہیں ہوا تو 8.7 ارب ڈالر پر ڈیفالٹ کیسے ہوتا؟
https://twitter.com/x/status/1684914904539463680
اسد عمر کے بعد حماداظہر کا بھی شبرزیدی کو جواب سامنے آگیا اور اپنے ٹوئٹر پیغام میں ردعمل دیتے ہوئے حماداظہر نے کہا کہ شبر زیدی کی یاداشت فارغ ہو گئی ہے یا کسی کو راضی کرنے کے چکر میں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مثلاً فاٹا میں سٹیل کی صنعت پر ٹیکس چھوٹ ختم کرنا چاہتے تھے تو مجھ سے خود رابطہ کیا اور کہا میری حمایت کرو۔ جبکہ ٹی وی پر جا کر بول رہیں ہیں کے حماد نے اپنے مفاد میں میری حمایت کی لیکن وزیراعظم نہیں مانے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شبر بھائی کو یہ بھی سمجھ لینا چاہئیے کہ میڈیا کا ایک حصہ انھیں اپنے شو پر کوئی پالیسی ایشو پر گفتگو کے لئے نہیں بلکہ وہ چاہتا ہے کے ان کے الفاظ کے غلط چناؤ، بھلکر پن اور چیزوں کو بڑھا چڑھا کر پیش کرنے کی عادت کو عمران خان کے خلاف استعمال کیا جائے۔
https://twitter.com/x/status/1685218800252112896
انہوں نے شبرزیدی کو مشورہ دیا کہ وہ کسی خوش فہمی میں نہ رہیں۔

واضح رہے کہ واضح رہے کہ سابق چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو شبر زیدی نے نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے پروگرام "آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ" میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ: میں نے عمران خان کے دورحکومت میں جب اسد عمر وزیر خزانہ تھا انہیں بتایا کہ آپ کی حکومت آئے 8 سے 10 مہینے ہو گئے ہیں، جیسے یہ معیشت چل رہی ہیں ہم ڈیفالٹ کی طرف جا رہے ہیں۔ میں نے عمران خان کو بریفنگ دیتے ہوئے معاشی حالت بارے بتایا تو انہوں نے اسد عمر کو فون کیا اور کہا کہ شبر زیدی یہ کہہ رہے ہیں۔

شبرزیدی نے یہ بھی کہا تھا کہ اگر تحریک انصاف کی حکومت چلتی رہتی تو مدت ختم ہونے تک ملک معاشی طور پر تباہ ہو جاتا۔ ہم چیئرمین پی ٹی آئی کو مشورہ دیتے تھے اور کہتے تھے کہ مگر وہ اس وقت کچھ سننے کے موڈ میں نہیں تھے، (ن) لیگ کے اراکین کے ٹیکس کی فائلیں مانگی جاتی تھیں۔
 

bahmad

Minister (2k+ posts)
Idr media pr ghalat baat teen reasons sy hi boli jati ha ya lifaffa ly KR, ya pressure ma, ya blind mukhalfaat ma .......
 

Back
Top