شاہین آفریدی نے بابر اعظم سے لڑائی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

11afriidbababb.png

شاہین آفریدی اور بابر اعظم میں ٹیم میٹنگ کے دوران ڈریسنگ روم میں تلخ کلامی کی رپورٹس سامنے آئی تھیں

پاکستان ٹی ٹوینٹی قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے بالآخر سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم بابر اعظم کے ساتھ تنازعے کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی ہے۔ پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز لاہور قلندر کو ایک پوڈکاسٹ میں انٹرویو دیتے ہوئے شاہین آفریدی نے کہا کہ ہمیں کسی کے سامنے بھی اپنے آپ کو درست ثابت کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ ہم جانتے ہیں کہ ٹیم میٹنگ کے دوران ہمیں کیا کہنا ہے اور کیا نہیں کہنا؟

انہوں نے کہا کہ ہمارے تعلقات ایک خاندان کے جیسے ہیں جو اپنے مسائل کو خود سلجھا سکتے ہیں اور بابر اعظم ہوں یا میں، صرف پاکستان کیلئے کھیلتے ہیں ۔ کبھی کبھی ایسا ظاہر کیا جاتا ہے کہ میرے اور بابر اعظم کے درمیان کوئی اختلاف ہیں یا ہماری لڑائی ہوئی ہے، ایسا نہیں ہونا چاہیے، ہم ایک دوسرے کے ساتھ اتنا ہی پیار کرتے ہیں جتنا ہمیں اپنے خاندان سے پیار ہے۔


واضح رہے کہ میڈیا رپورٹس میں یہ بات سامنے آ چکی ہے کہ گزشتہ برس 2023ء میں ایشیا کپ کے سپرفور مرحلے میں قومی کرکٹ ٹیم کی شکست کے بعد شاہین شاہ آفریدی اور بابر اعظم کےد رمیان ٹیم میٹنگ کے دوران ڈریسنگ روم میں تلخ کلامی ہوئی تھی۔ ٹیم میٹنگ کے دوران بابر اعظم کی طرف سے کچھ سینئر کھلاڑیوں کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا گیا تھا۔

شاہین شاہ آفریدی نے بابر اعظم کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا تھا کہ جن کھلاڑیوں نے اچھی کارکردگی دکھائی وہ ان کا بھی اعتراف کریں، مبینہ طور پر اس دوران محمد رضوان نے ثالثی کا کردار ادا کیا تھا۔ شاہین شاہ آفریدی اور سابق کپتان بابر اعظم نے میڈیا رپورٹس میں آپسی لڑائی کی خبروں کو مسترد کیا تھا۔
 

IMIKasbati

Minister (2k+ posts)
Susar theek but iss baecharae shareef larkae sae keeyaa issue?
His problem is that he has chosen wrong role model and with having so much fame with such limited capabilities, he is only going to get worse.

By the way another commonality between him and his susar is that he only bowls one good over in entire 20 or 50 overs while his susar used to play one good innings in 20 to 50 innings...