
عمراکیس سال اور کامیابیاں بے شمار، پی ایس ایل سیون کی فاتح ٹیم لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کی ترقی کا سفر جاری ہے، ان کا موازنہ انڈین پریمیئر لیگ کے سب سے مہنگے بولرز سے کیا جانے لگا ہے۔
سابق انگلش کھلاڑی اور فاسٹ بالنگ کوچ ایان پونٹ نے ٹوئٹ میں شاہین آفریدی کی پی سی ایل میں کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں بہترین اسٹرائیک باؤلر شاہین آفریدی کا موازنہ 2021 کے آئی سی سی کرکٹر آف دی ایئر انڈین پریمیئر لیگ کی نیلامی میں کسی بھی مہنگے ترین تیز بالر سے ہوسکتا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1497996184086061062
لوکی فرگوسن، پردیش کرشنا، اویش خان، کاگیسو ربادا، اور جیسن ہولڈر وہ پانچ فاسٹ بالر ہیں جنہوں نے اس سال کی آئی پی ایل نیلامی میں سب سے زیادہ بولی حاصل کی،
لوکی فرگوسن، پردیش کرشنا، اور اویش خان کو بالترتیب گجرات ٹائٹنز، راجستھان رائلز اور اویش خان نے 100 ملین روپے میں خریدا گیا جبکہ کاگیسو ربادا کو پنجاب کنگز نے 90 ملین روپے میں اور جیسن ہولڈر کو لکھنؤ سپر جائنٹس نے 100ملین روپے اور 80.75 ملین روپے میں خریدا۔
شاہین آفریدی ٹی ٹوئنٹی کے بہترین اسٹرائیک باؤلر ہیں، آئی پی ایل کے مہنگے ترین فاسٹ بولرمیں سے کوئی بھی شاہین آفریدی کے قریب نہیں آتا،لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے نئی تاریخ رقم کرچکے ہیں۔
Bowler | Matches | Wickets | Best Figures | Average | Economy | Strike Rate | 4W | 5W |
Shaheen Afridi | 118 | 163 | 6/19 | 21.09 | 7.72 | 16.3 | 1 | 4 |
Lockie Ferguson | 96 | 112 | 5/21 | 22.50 | 7.54 | 17.8 | 3 | 1 |
Pradish Krishna | 54 | 48 | 4/30 | 34.83 | 8.67 | 24.1 | 1 | 0 |
Avesh Khan | 50 | 67 | 5/17 | 21.64 | 7.79 | 16.6 | 1 | 1 |
Kagiso Rabada | 135 | 180 | 4/21 | 21.74 | 7.88 | 16.5 | 5 | 0 |
Jason Holder | 164 | 154 | 5/27 | 28.1 | 7.79 | 21.5 | 4 | 1 |
اہین شاہ آفریدی پاکستان سپر لیگ سمیت کسی اہم ٹی ٹوئنٹی لیگ جیتنے والے کم عمر کپتان بن گئے ہیں،شاہین شاہ آفریدی نے 21 سال کی عمر میں بطور کپتان پی ایس ایل ٹرافی جیتی ہے جبکہ اس سے قبل آسٹریلیا کےاسٹیو اسمتھ نے 2012 میں 22 سال کی عمر میں سڈنی سکسرز کیلئے بگ بیش ٹرافی اٹھائی تھی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/shaheeh-afridi-and-ipl.jpg
Last edited by a moderator: