شاہین آفریدی انجرڈ نہ ہوتے تو میچ کا نتیجہ تبدیل ہوسکتا تھا،بابراعظم

2bababrazamarfrdifit.jpg

آئی سی سی ٹی 20 فائنل میں شکست کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا ہے کہ اگر میچ کے دوران شاہین آفریدی انجرڈ نا ہوتے تو میچ کا نتیجہ تبدیل ہوسکتا تھا۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کےفائنل میں انگلینڈ کے پاکستان کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا ہے، میچ کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے شکست کی وجہ فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی کی انجری کو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر شاہین آفریدی انجرڈ نا ہوتے تو میچ کا رزلٹ مختلف ہوتا۔


بابراعظم نے کہا کہ میرا خیال ہے ہم نے 20 رنز کم بنائے ہیں، ہم نے دباؤ نہیں لیا مگر ہماری وکٹیں تیزی سے گرتی چلی گئیں، جب پارٹنر شپ بنانے کی کوشش کی تو ڈاٹ بالز زیادہ ہوگئیں، ہمیں اس وقت ایک اچھی پارٹنر شپ کی ضرورت تھی ، پاکستان کی خامی ڈاٹ بالز ہیں جسے ہمیں دور کرنا ہوگا، ہمارے مڈل آرڈر پر بہت تنقید ہورہی تھی، تاہم اس ورلڈ کپ کے دوران مڈل آرڈر نے اچھا پرفارم کیا، میں ٹیم کی مجموعی کارکردگی سے مطمئن ہوں۔


انہوں نے مزید کہا کہ ہمارےپاس دنیا کی تیز ترین بولنگ ہے مگر ہماری بدقسمتی ہے کہ شاہین آفریدی دوران میچ انجری کا شکار ہوگئے ہیں، ہمیں فائنل ہارنے کا بہت افسوس ہے، باؤلرز نے بہت ایفرٹ کی مگر شاہین آفریدی کی کمی کی وجہ سے اچھا موقع ہاتھ نہیں آسکا۔


قومی ٹیم کے کپتان نے مزید کہا کہ میں ٹائٹل جیتنے پر انگلینڈ کرکٹ ٹیم کو مبارکبا د پیش کرتا ہوں، شائقین کرکٹ کی سپورٹ پر بھی ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں،ورلڈ کپ کے دوران جہاں ہمارامیچ ہوا ہم وہاں سے بہت سپورٹ ملی ہے۔
 

Back
Top