شاہد خاقان عباسی نے ن لیگ چھوڑی تو میں بھی چھوڑ دوں گا: مفتاح اسماعیل

14%D8%B3%DA%BE%D8%A7%DA%BE%DA%BE%D8%AF%DA%A9%DA%BE%D8%A7%D9%82%D8%A7%D8%A7%D9%86%D8%A7%D9%86%D9%86%D8%A7%D9%86.jpg

اکتوبر سے نومبر تک آئی ایم ایف پروگرام نہ ہونے سے ملک کے ڈیفالٹ ہونے کا خطرہ ہے: سابق وزیر خزانہ

سابق وزیر خزانہ ورہنما مسلم لیگ ن مفتاح اسماعیل سے آج کونسل آف اکنامک اینڈ انرجی جرنلسٹس کے وفد نے ملاقات کی۔ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ میرے سیاسی مستقبل کا فیصلہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے فیصلے سے جڑا ہوا ہے۔

شاہد خاقان انتہائی سمجھدار انسان ہیں، امید ہے کہ وہ کوئی غلط فیصلہ نہیں کریں گے۔ شاہد خاقان عباسی نے مستقبل میں اگر مسلم لیگ ن سے علیحدگی اختیار کر لی تو میں بھی پارٹی سے علیحدگی اختیار کر لوں گا۔

انہوں نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی نے مستقبل میں جس بھی سیاسی جماعت میں جانے کا فیصلہ کیا میں بھی اسی کا حصہ ہوں گا۔ آئی ایم ایف معاہدے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو جلد سے جلد پروگرام بحال کرانا ہو گا کیونکہ اکتوبر سے نومبر تک آئی ایم ایف پروگرام نہ ہونے سے ملک کے ڈیفالٹ ہونے کا خطرہ ہے۔

روپے کی قدر میں کمی جاری رہنے دیں، حکومت کو اسے روکنا نہیں چاہیے۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ملک میں جاری معاشی بحران کی بنیادی وجہ بروقت فیصلے نہ ہوناہے، مسلم لیگ ن کی طرف سے سے حکومتی کارکردگی پر بات کرنے سے روکا گیا تھا تاہم اب اس بارے خاموشی ہے۔

نگران حکومتی سیٹ اپ کی تشکیل کیلئے میرے بارے میں جو باتیں پھیلائی گئیں وہ مجھ تک پہنچی ہیں لیکن مجھے اب تک نگران حکومتی سیٹ کیلئے کسی قسم کی کوئی آفر نہیں دی گئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف معاہدے سے دو دفعہ عمران خان حکومت اور ایک بار اسحاق ڈار پیچھے ہٹے اس لیے اب آئی ایم ایف بھی سوچ سمجھ کر قدم اٹھا رہا ہے۔

آئی ایم ایف کے علاوہ ہمارے پاس کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے، پروگرام مکمل ہونا چاہیے۔ پاکستان میں ڈالرز کی ڈیمانڈ میں اضافہ ہو رہا ہے، جب تاجروں کو لگے گا کہ پاکستان ڈیفالٹ نہیں ہو رہا تو ملک میں ڈالرز بھی آ جائیں گے۔
 

thinking

Prime Minister (20k+ posts)
Ye sab log dramay kar rehay hain..
Company ki banae howi party join karain gein..Under Company rigged election m seatain mil jaya gein..