
عبوری چیف سلیکٹر شاہد خان آفریدی کی جانب سے پاکستان کرکٹ ٹیم کو عشائیہ دیا گیا۔
شاہد آفریدی کی رہائش گاہ پر دعوت طعام میں قومی کرکٹرز نے شرکت کی۔ عشائیہ میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم، محمد رضوان، فخر زمان، نسیم شاہ سمیت ٹیسٹ اور ون ڈے اسکواڈ کے تمام کھلاڑیوں اور آفیشلز نے شرکت کی۔
شاہد آفریدی اور ان کے ہونے والے داماد شاہین شاہ آفریدی نے خود گیٹ پر کھڑے ہوکر قومی کرکٹرز اور آفیشلز کا استقبال کیا۔ عشائیہ کے شرکاء کی مختلف انواع کے کھانوں سے تواضع کی گئی۔ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نےتقریب کو شاندار قرار دیا۔
نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شریک بعض کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ مسلسل کرکٹ کھیلنے سے وہ سخت اکتاہٹ کا شکار تھے اور اب کھلی فضا میں بہت اچھا محسوس کر رہے ہیں جبکہ کھلی فضا میں نکل کر تقریب میں شرکت کرکے بہت انجوائے کیا۔
https://twitter.com/x/status/1611752806649679873 شاہد آفریدی نے اس ڈنر میں ہوم ٹیسٹ سیریز میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کی تعریف اور حوصلہ افزائی کی جبکہ نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں کے ساتھ قیمتی ٹپس بھی شیئر کیں۔ فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی جو انجری کے باعث کسی بھی اسکواڈ کا حصہ نہیں، اُنہیں اس عشائیہ میں خصوصی طور پر مدعو کیا گیا۔
قومی سلیکشن کمیٹی کے کنوینئر ہارون رشید بھی عشائیہ میں شریک تھے جبکہ سابق عالمی اسکواش چیمپئن جہانگیر خان تقریب میں نمایاں رہے، کرکٹرز جہانگیر خان کے ساتھ سیلفیاں بنواتے رہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/afridi1h1h1.jpg