
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی جانب سابق وزیراعظم عمران خان کی پالیسیوں پر تنقید اور وزیراعظم شہباز شریف کی کارکردگی کو سراہنے پر واویلا مچا ہوا ہے، آفریدی پر تنقید کی بھی جارہی ہے۔
شاہد آفریدی کے بیان پر کئی تجزیہ کاروں نے اپنی رائے کا اظہار کیا، سینئر تجزی کار ہارون الرشید نے بھی اپنی رائے کا اظہار کردیا، انہوں نے ٹویٹ پر بتایا کہ تقاضا ہے کہ شاہد آفریدی پہ تبصرہ کیا جائے،آفریدی ایک لیجنڈ اور ہیرو ہیں مگر بچوں کی طرح سادہ لوح، کبھی سنچری اور کبھی زیرو۔
ہارون الرشید نے بتایا کہ خان سے کئی بار کہا پارٹی میں شامل کر لیں،چار سیٹیں جیت سکتا ہے،ہر بار اس کا جواب یہ تھا، وہ بہت سادہ آدمی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1522839595310022656
ہارون الرشید نے ایک اور ٹویٹ میں لکھا کہ شاہد آفریدی سے اگر یہ کہا جاتا کہ آپ ہمارے ہیرو ہیں، پانچ کروڑ کیا' کسی فلاحی منصوبے کے لیے پانچ ارب روپے قوم آپ کی نذر کر سکتی ہے،سوچ بچار کی فرصت مگر کہاں،تحمل کہاں اور تدبیر کا کیا کام؟ طفلان خود معاملہ قد سے عصا بلند
https://twitter.com/x/status/1522986115644465152
شاہد آفریدی نے ٹویٹ کیا تھا کہ شہباز شریف صاحب کو پاکستان کا 23واں وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ وہ اپنی بہترین انتظامی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے پاکستان کو موجودہ معاشی و سیاسی بحرانوں سے نکالنے میں کامیاب ہوں گے۔
جواب میں وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آپ کے مبارکباد کے پیغام کا شکریہ، انشااللہ پاکستان چیلنجز سے نکلے گا۔ میری فوری توجہ مہنگائی سے متاثرہ عوام کو معاشی ریلیف فراہم کرنا ہے۔
ایک اور ٹویٹ میں یہ کہنا تھا کہ جب وقت رخصت آ جائے تو چاہے حق پر ہوں یا غمزدہ، رخصت باوقار طریقے سے قبول کرنی چاہیے۔ الزامات، سازشیں، حتیٰ کہ شکست بھی اقتدار کے کھیل کا حصہ ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/sghahi11h1.jpg