شاہد آفریدی کا دفاع،پی ٹی آئی رہنماؤں کی شیر افضل مروت کو شٹ اپ کال

15ججسکدکد.png

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت کو شاہد آفریدی کی حمایت مہنگی پڑگئی، پی ٹی آئی رہنما اظہر مشہوانی و دیگر سوشل میڈیا صارفین نے شیر افضل مروت کو چپ کروادیا۔

تفصیلات کے مطابق شاہد آفریدی کی جانب سے عمران خان سے متعلق بیان پر ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے،اس بحث میں پی ٹی آئی پلیٹ فارمز سے شاہد آفریدی کو آڑے ہاتھوں لیا جارہا ہےجبکہ مخالف کیمپ شاہد آفریدی کے اس بیان کو خوب سراہتے دکھائی دے رہے ہیں۔

ایسے میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت کیجانب سے شاہد آفریدی کیلئے جاری کردہ ایک حمایتی بیان نے نیا محاذ کھڑا کردیا، شیر افضل مروت نے نا صرف شاہد آفریدی کی حمایت کی بلکہ اپنی ہی جماعت پر بھی تنقید کرڈالی۔

انہوں نے کہا کہ شاہد آفریدی کا ایسا کوئی بیان میرے سامنے نہیں آیا، مجھے لگتا ہے کچھ عناصرجھوٹی خبریں پھیلانے کی کوشش کررہے ہیں، شاہد آفریدی و شہریار آفریدی ہمیشہ میرے ہیرو رہے ہیں، پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ٹیم سے گزارش ہے کہ وہ شاہد آفریدی کے بارے میں اچھی خبریں پھیلائیں، ہمیں پی ٹی آئی کے پلیٹ فارم سے ہونے والے جھوٹے پراپیگنڈے پر بھی تیزی سے ردعمل ظاہر کرنے کی ضرورت ہے۔

https://twitter.com/x/status/1771488928555774442
شیر افضل مروت کے اس بیان پر پی ٹی آئی رہنما اظہر مشہوانی نے پی ٹی آئی پلیٹ فارمز سے متعلق جملے کو قابل مذمت قرار دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے آپ کو ہدایات دی تھیں کہ پارٹی کی اندرونی باتوں کا جواب میڈیا پلیٹ فارمز پر نا دیا کریں،آپ کو اگر کسی معاملے میں شکایت ہے تو آپ کے پاس ہر طرح کا پارٹی فورم ہے، آپ ہر چوتھے دن مجھ سے بھی ملتے ہیں، آپ کے پر دوسرے دن کے بیانات پر سوشل میڈیا پر ہمارے سپورٹرز کی توجہ عمران خان سمیت اہم موضوعات سے ہٹ جاتی ہے اور لڑائیاں شروع ہوجاتی ہیں، ایسی باتوں سے گریز کریں۔

https://twitter.com/x/status/1771558934903456093
قاسم سوری نے اپنے ردعمل میں کہا ایک بات ذہن نشین کر لیں کہ ہمارا لیڈر اور ان کی اہلیہ کئی ماہ سے بیگناہ جیل میں ہیں ہمارے بیشمار نہتے بیگناہ کارکنان کو سیدھی گولیاں مار کے شہید کیا گیا کئی زندگی بھر کے لیے معذور ہوگئے عورتوں کی عزتوں پر ہاتھ ڈالا گیا چادر وچار دیواری کی سر عام پامالی کی گئی سینکڑوں بیگناہ بزرگ، عورتیں، نوجوان ابھی تک جیلوں میں ہیں پاکستان تحریکِ انصاف کے لیڈران وکارکنان، صحافیوں اور حمایت یافتہ عوام کے کاروبار، فیکٹریاں بند کی گئیں ان کے گھروں کو لوٹا گیا ان کو نوکریوں سے برطرفی کر کے نان شبینہ کا محتاج کر دیا گیا کئی لوگ 9 مئی کے بعد سے گھروں اور اور اپنوں سے دور در بدر زندگی گزار رہے ہیں۔

لوگوں کی ریاست کو دی ہوئی امانت ووٹ میں بدترین چوری کی گئی قوم اور ملک کو صرف چند لوگوں نے تباہی کے دھانے پر پہنچا دیا گیا اور اگر کوئی اس بدترین فسطائیت وظلم پر نہ بولا تو وہ بھی ظالموں میں سے ایک ہے وہ بھی ان کا ساتھی ہے۔ شاہد آفریدی تو کیا اگر قاسم خان سوری سے بھی دور حاضر کی یزیدیت کے خلاف بولنے میں کوئی کوتاہی ہو تو اسے بھی ہرگز معاف نہیں کرنا آپ نے۔

شاہد آفریدی کے لیے صرف یہی کہوں گا کہ " بڑا انسان بننا آسان ہے لیکن بڑا انسان بن کے اپنے اندر سے چھوٹا انسان نکالنا بہت مشکل ہوتا ہے"شاہد آفریدی کا تعلق بھی بیشمار لوگوں کی طرح دور حاضر کے اہل کوفہ میں ہوتا ہے جو سچ تو جانتے ہیں لیکن اپنے مالی مفاد کے لیے اپنی آنکھوں پر ہاتھ رکھ چکے ہیں تاکہ کچھ نظر نہ ائے۔

https://twitter.com/x/status/1771610322161238266
پی ٹی آئی کے سینٹرل میڈیا کے سربراہ صبغت اللہ ورک نے اپنے تفصیلی بیان میں کہا تحریک انصاف کی میڈیا ٹیمز خصوصاً آفیشل سوشل میڈیا ٹیم پراپیگنڈےکا نہیں بلکہ اہم قومی و بین الاقوامی سیاسی، انتظامی اورمعاشی موضوعات پر جماعت کےمؤقف کی تشہیرواشاعت کا معتبر اور قابلِ بھروسہ وسیلہ ہے۔

ریاست کی جانب سے قومی ذرائع ابلاغ پر مکمل قابو پالینے اور اسے پراپیگنڈہ کا ریاستی ٹول بنا دینے کے بعد عوام نے مجموعی طور پر سوشل میڈیا خصوصاً تحریک انصاف کے سوشل میڈیا پیجز کو درست، مکمل، مصدقہ اور بروقت معلومات کے حصول کا کلیدی وسیلہ بنایا ہے۔

تحریک انصاف کی جس سوشل میڈیا ٹیم کیلئےآپ نےپراپیگنڈہ کی اصطلاح استعمال کی ہے وہ بانی چیئرمین عمران خان اور ان ہزاروں بےگناہ کارکنان اور قائدین کی آواز ہے جو اپریل 2022 سے بدترین ریاستی عتاب اور مکروہ پراپیگنڈے کی زد میں ہیں۔

شاہد آفریدی کے حوالے سے سوشل میڈیا پر جاری عوامی بحث پر آپ کو رائے رکھنے اور اس کے اظہار کا پورا حق ہے اور اس باب میں اپنا اضطراب ظاہر کرنا بھی یقیناً آپ کا اپنا انتخاب ہے مگر اس پر پارٹی کے کلیدی اثاثے (سوشل میڈیا ٹیم) کو بلاتحقیق لپیٹ لینا نہایت افسوسناک اور نرم ترین الفاظ میں بھی غیرذمہ دارانہ ہے۔ مجھے پوری ذمہ داری سے اصرار ہے کہ اس پورے معاملے پر تحریک انصاف کی سوشل میڈیا ٹیم نے کسی طرح حصہ لیا نہ ہی کسی اکاؤنٹ سے بھی نوعیّت کا کوئی تبصرہ کیا گیا۔

پارٹی کی نمایاں شخصیت کے طور پر آپ کے حوالے سےمیرا حسنِ ظن یہی ہے کہ آپکا تبصرہ جماعتی نظم کی پابند آفیشل سوشل میڈیا کیلئے نہیں بلکہ ان لاکھوں کروڑوں شہریوں کیلئے ہے جو سیاسی طور پر تو تحریک انصاف کے منشور اور سیاسی پروگرام کی حمایت کرتے ہیں مگر جماعتی نظم/ڈسپلن کے کسی طور پر پابند نہیں۔ وہ اپنی انفرادی حیثیت میں کسی بھی قسم کی رائےقائم کرنے اور اسےظاہر کرنےکے اسی طرح مجاز اور اپنی آراء کے خود ذمہ دار ہیں جیسے میں اور آپ ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1771577184433459238
چنانچہ اپنے تبصرے پر اس حد تک نظرِثانی کیجئے اور ضروری ترمیم و وضاحت کےذریعےٹیم سےوابستہ سینکڑوں رضاکاروں کو اس الزام سے پاک کیجئے۔ بصورت دیگر سوشل میڈیا ٹیم اور اس کے وابستگان قیادت سے اس کے فوری نوٹس اور اس باب میں آپ سے وضاحت طلب کئے جانے کے اپنے مطالبے میں حق بجانب ہیں۔

وہ تلوار جو دشمن کی بجائے اپنی صفیں لہولہان کرتی ہے وہ وسیلۂ فساد ہے اور اسے گوارا کیا جانا تحریک کی صفوں میں ضعف و انتشار کے بیج بونے کی اجازت دینے کے مترادف ہے جس کی جدوجہد کے اس تاریخی موڑ پر تحریک کسی طور بھی متحمل نہیں۔


بلال کیانی نامی صارف نے شیر افضل مروت کو جواب دیتے ہوئے کہا دوران تشدد پرویز الہیٰ کی پسلی توڑ ی گئی ، رانا ثناء اللہ دو دن سے عمران خان کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہا ہے آپ خاموش رہے، مگر شاہد آفریدی کی چاپلوسی کرنے میدان میں آگئے۔

https://twitter.com/x/status/1771547879959642343
داوڑ نامی صارف نے کہا کہ شہریار آفریدی کی قربانیوں کو کم ظرف آفریدی کے کھاتے میں نا ڈالیں، اور آپ ہر موضوع پر اپنی رائے پیش نا کیا کریں۔

https://twitter.com/x/status/1771562557850972244
ایک صارف نے کہا کہ آپ کا جوکام ہے وہ کریں، بتائیں ابھی تک عمران خان کی رہائی کیلئے کیا پالیسی بنائی گئی اور اسمبلی میں کب عمران خان کی رہائی کیلئے قرارداد پیش کی جارہی ہے؟

https://twitter.com/x/status/1771491745311695328
 
Last edited: