شان مسعود سے پوسٹ میچ انٹرویو میں منفی سوالات پر رمیز راجہ مشکل میں

9ramrajskshanmasoodkjsjd.png

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سابق چیئرمین اور موجودہ کمنٹیٹر رمیز راجہ کی جانب سے قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود پر کیے گئے طنزیہ سوالات کا سخت نوٹس لیا ہے۔ یہ واقعہ حالیہ میچ کے بعد پوسٹ میچ کانفرنس میں پیش آیا، جہاں رمیز نے شان مسعود سے پوچھا کہ "چھ مسلسل شکستوں کا ریکارڈ کیسے بنایا؟"

https://twitter.com/x/status/1850108159870091496
یہ جملہ شان مسعود کے لیے ناپسندیدہ لمحہ ثابت ہوا، خصوصاً جب کہ ٹیم نے حالیہ میچ میں کامیابی حاصل کی تھی۔ رمیز راجہ کا انداز بیان اس قدر تنقیدی رہا کہ اس نے پی سی بی کے اعلیٰ حکام کو بھی مداخلت پر مجبور کر دیا۔

ذرائع کے مطابق، پی سی بی اس واقعے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے رمیز راجہ کو آئندہ سیریز کے کمینٹری پینل سے باہر رکھنے پر غور کر رہا ہے۔ تاہم، براڈکاسٹرز کی جانب سے رمیز کو کمنٹری کے لیے ہائیر کیے جانے کے باعث پی سی بی کو براہ راست کارروائی کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1850133843577106790
شان مسعود نے بھی رمیز کے طنزیہ سوالات پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا، جس کے بعد کرکٹ حلقوں میں یہ بحث چھڑ گئی کہ سابق کرکٹرز کو اپنے تبصروں میں زیادہ ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔

پی سی بی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ادارہ ایسے معاملات کو سنجیدگی سے لے رہا ہے اور مستقبل میں اس نوعیت کے واقعات سے بچنے کے لیے ضروری اقدامات کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

رمیز کے سوالات پر شائقین کا ردعمل فوری اور سخت تھا۔ بہت سے لوگوں نے کہا کہ شان مسعود جیسے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے، نہ کہ ان کی کامیابیوں کو کم اہمیت دی جائے۔ ٹویٹر پر کرکٹ شائقین نے رمیز راجہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کے سوالات مناسب نہیں تھے اور شان مسعود جیسے کھلاڑیوں کے اعتماد کو متاثر کر سکتے ہیں۔ بعض کرکٹ مبصرین نے بھی رمیز کے انداز کو غیر پیشہ ورانہ قرار دیا۔

https://twitter.com/x/status/1850089224764113148
https://twitter.com/x/status/1850092147636305937
https://twitter.com/x/status/1850113692337115439
https://twitter.com/x/status/1850183135922696195
https://twitter.com/x/status/1850117853300547592
 

idrees2be2002

Minister (2k+ posts)
Ramiz raja ne theek hi to bola hai, yeh ajkal ke players apni galtio se nahi sheekte, jab tak inko inki galtia batai na jain
 

Back
Top