
چیف سلیکٹر قومی کرکٹ ٹیم انضمام الحق نے 30 اگست سے شروع ہونے والے اے سی سی ایشیا کپ 2023ء کیلئے 17 رکنی سکواڈ کا اعلان کرنے کے علاوہ افغانستان کے ساتھ 22 اگست سے شروع ہونے والی ون ڈے کرکٹ سیریز کیلئے 18 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ پاکستان کی سری لنکا کے ساتھ کھیلی گئی ٹیسٹ سیریز میں شاندار کارکردگی دکھانے پر افغانستان کیخلاف ون ڈے سیریز کے 18 رکنی سکواڈ میں شامل گیا ہے۔
سعود شکیل کا نام اے سی سی ایشیا کپ 2023ء کیلئے اعلان کردہ 17 رکنی سکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا۔ چیف سلیکٹر انضمام الحق کے علاوہ قومی سلیکشن کمیٹی میں ہیڈکوچ گرانٹ بریڈبرن اور ٹیم ڈائریکٹر مکی آرتھر بھی شامل ہیں جن کی کپتان قومی کرکٹ ٹیم بابر اعظم سے مشاورت کے بعد اے سی سی ایشیا کپ اور افغانستان کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے سکواڈ کا اعلان کیا گیا ہے۔
اے سی سی ایشیا کپ 2023ء کھیلنے والے قومی کھلاڑیوں میں کپتان بابر اعظم کے علاوہ نائب کپتان شاداب خان، فخر زمان، عبداللہ شفیق، سلمان علی آغا، امام الحق، شاہین آفریدی، نسیم شاہ، محمد وسیم جونیئر، حارث رئوف، فہیم اشرف، اسامہ میر، محمد نواز، محمد حارث، طیب طاہر، افتخار احمد اور محمد رضوان شامل ہیں۔ افغانستان کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے بھی اس 17 رکنی سکواڈ میں سعود شکیل کا نام شامل کیا گیا ہے۔
سلیکشن کمیٹی نے نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز کھیلنے والے سکواڈ میں صرف 2 تبدیلیاں کی ہیں۔ احسان اللہ اور شان مسعود کی جگہ پر طیب طاہر اور فہیم اشرف کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، اس کے علاوہ سعود شکیل کو سکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔ فہیم اشرف نے آخری بار 2 سال قبل انگلینڈ کے خلاف کھیلی جانیوالی سیریز میں شرکت کی تھی جبکہ طیب طاہر کو رواں سال نیوزی لینڈ کیخلاف کھیلی گئی ون ڈے سیریز کے بعد اب دوسری بار سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔
پاکستان کی طرف سے سعود شکیل نے 5 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیل رکھے ہیں، آخری بار گزشتہ برس مارچ 2022ء میں لاہور میں آسٹریلیا کیخلاف کھیلے گئے ون ڈے انٹرنیشنل میں شریک تھی جس میں قومی ٹیم نے 348 رنز کا بڑا ہدف حاصل کر کے 6 وکٹوں سے تاریخی کامیابی حاصل کی تھی۔ شان مسعود کو کارکردگی میں تنزلی پر ٹیم کا حصہ نہیں بنایا گیا۔
احسان اللہ اپنی کہنی کے ری ہیپ پروگرام کو پی سی بی کے میڈیکل پینل کی نگران میں مکمل کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ ایشیا کپ 2023ء رواں برس 30 اگست کو شروع ہو گا جس کا افتتاح میچ پاکستان اور نیپال کے مابین ہو گا۔ پاکستان 2008ء کے بعد پہلی بار کسی ملٹی نیشنل ایونٹ کی میزبانی کرے گا۔ ایشیا کپ سے پہلے 22 اگست کو پاکستان افغانستان کیخلاف 3 میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز کھیلے گا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/15asiacypsquadapaainzi.jpg