
سابق رکن قومی اسمبلی اور این اے30 سے انتخابات میں حصہ لینے والی پاکستان تحریک انصاف کی رہنما شاندانہ گلزار نے عمران خان کی حکومت کے خلاف غیر ملکی سازش کے حوالے سے ہوشربا انکشاف کردیئے ہیں۔
سینئر صحافی واینکر پرسن معید پیرزادہ نے پاکستان تحریک انصاف کی رہنما شاندانہ گلزار کا انٹرویو کیا اور دوران انٹرویو ان سے غیر ملکی سفیر کی ملاقات سے متعلق سوال کیا۔
شاندانہ گلزار نے کہا مجھے ٹریڈ اینڈ کامرس پر بات کرنے کے لیے ایک سفیر کی رہائش گاہ پر بلایا گیا اور مجھے گاڑی اندر لے جانے سے روک دیا گیا، ملاقات میں مجھ سے عمران خان سے حوالے سے پوچھا گیاجس پر میں نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ میرا باس ہے، پالیسیوں پر ہمارا اختلاف بھی ہوجاتا ہے مگر اچھا آدمی ہے بات سنتا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1753054435746717779
شاندانہ گلزار نے کہا کہ مجھ سے پاکستان کے معاشی حالات کے بارے میں پوچھا گیا تو میں نے کہا کہ مستقبل بہت روشن ہے، ہماری ایکسپورٹس میں کورونا کے باوجود اضافہ ہوا ہے، ہم 6 فیصد کی شرح سے ترقی کررہے ہیں۔
رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ اس دوران مجھ سے عمران خان کے متبادل کے بارے پوچھا گیا اور کہا گیا کہ کچھ طاقتو ر حلقے یہ چاہتے ہیں کہ آپ پارٹی چھوڑ کر بلاول یا مریم کی پارٹی جوائن کرلیں،میرے لئے یہ جملہ حیران کن تھا ۔ مجھے غصہ بھی آیا کہ کسی ملک کا سفیر ایسے کیسے بات کرسکتا ہے، میں نے کہا کہ ایسی گفتگو سے پرہیز کریں، تو مجھے دو حساس نام لے کر کہا گیا تھا کہ یہ لوگ بھی عمران خان سے خفا ہیں، میں نے جواب دیا کہ آپ یہ کیسے کہہ سکتے ہیں؟
شاندانہ گلزار نے کہا کہ میں نے جواب دیا کہ مریم کی تعلیم مجھ سے کم ہے اور بلاول کا تجربہ مجھ سے کہیں زیادہ کم ہے، میں کبھی ان کی پارٹی میں نہیں جاؤں گی، جس کے بعد مجھ سے مولانا فضل الرحمان کے بارے میں پوچھا گیا اور کہا گیا کہ وہ بھی پٹھان ہیں ۔
انہوں نے بتایا کہ مں نے اس بارے عمران خان،اسد قیصر اور اسد عمر کو بتایا،غیر ملکی افراد کی میٹنگز صرف میرے ساتھ نہیں بہت سارے لوگوں کے ساتھ ہوئیں۔ ان لوگوں کے ساتھ ڈائریکٹ ایمبسی نے رابطہ کیا تھا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/ssh11hh313.jpg