شام کی جیلوں سے آزاد قیدیوں کا"ری فیڈنگ سینڈرم" کا شکار ہونے کا خدشہ

ZwDH2846SvI.jpg


شام میں صدر بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کے فوراً بعد اپوزیشن فورسز نے جیلوں میں قید افراد کو رہا کر دیا، جن میں وہ لوگ بھی شامل ہیں جو دہائیوں سے ان قید خانوں میں ہیں۔ عرب میڈیا کی رپورٹس کے مطابق، ان قیدیوں کی حالت تشویش ناک ہے اور بہت سے افراد شدید غذائی قلت اور دیگر بیماریوں کا شکار نظر آتے ہیں۔

بدنام زمانہ صیدنایا جیل میں پہنچنے والے ڈاکٹروں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ یہاں قید رہنے والے افراد ہیپاٹائٹس، ٹی بی اور دیگر خطرناک بیماریوں میں مبتلا ہو سکتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ جیل سے رہا ہونے والے قیدیوں کو فوری طبی معائنے اور مناسب علاج کی ضرورت ہے تاکہ انہیں معمول کی زندگی کی جانب واپس لایا جا سکے۔

ڈاکٹروں کے مطابق، اکثر قیدیوں کو طویل عرصے تک انتہائی کم خوراک پر زندہ رکھا گیا، جس کی وجہ سے انہیں اچانک بڑی مقدار میں کھانے دینا ان کی صحت پر منفی اثر ڈال سکتا ہے۔

ڈاکٹروں نے یہ بھی بتایا کہ رہا ہونے والے قیدیوں کی اکثریت 'ری فیڈنگ سنڈروم' کا شکار ہو سکتی ہے۔ یہ حالت اس وقت پیدا ہوتی ہے جب کسی شخص کو طویل عرصے تک بھوکے رہنے کے بعد اچانک غذائیت سے بھرپور خوراک دی جائے۔ یہ حالت دل، پٹھوں اور اعصابی نظام پر خطرناک اثر ڈال سکتی ہے، اور اگر بروقت علاج نہ کیا جائے تو جان لیوا ثابت ہو سکتی ہے۔

تاریخی حوالوں کے مطابق، دوسری جنگ عظیم کے اختتام پر بھی جرمن حراستی مراکز سے رہا ہونے والوں میں ری فیڈنگ سنڈروم کی علامات دیکھنے میں آئیں تھیں۔ ان افراد میں ایسے بھی شامل تھے جنہیں رہائی کے بعد غذائیت سے بھرپور کھانے دیئے گئے، لیکن چند ہی دنوں میں ان کی حالت بگڑ گئی۔

ڈاکٹروں نے بتایا کہ رہا ہونے والے افراد کی خوراک کی مقدار کو فوراً بڑھانے کے بجائے بتدریج بڑھانا زیادہ بہتر طریقہ ہوگا تاکہ ان کی صحت کی حفاظت کی جا سکے۔

یہ بات بھی اہم ہے کہ بشار الاسد کے دور حکومت کے خاتمے کے بعد جیلوں اور خفیہ سیلز میں قیدیوں پر ہونے والے مظالم کی تفصیلات بھی سامنے آنا شروع ہو گئی ہیں، جو انسانی حقوق کی پامالی کی ایک اور مثال پیش کرتی ہیں۔​
 

taban

Chief Minister (5k+ posts)
جب بشار الاسد ملک سے فرار ہوا تو پاکستانیوں نے وڈیو اور حدیث آن لائین لگانی شروع کر دیں کہ اللہ کے نبی صلعم نے شام کے بارے میں یہ فرمایا اور وہ فرمایا جبکہ حقیقت یہ ہے کہ یہودی فوجیں شام میں داخل ہو چکی ہیں اور اب انکا وہاں سے نکلنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے ہمسائے عرب چوتیوں کی طرح تماشا دیکھ رہے ہیں ایسے میں شک پیدا ہوتا ہے کہ احدیث صیح بھی ہیں یا نہیں بندہ کیہڑے پاسے جائے
 

ranaji

(50k+ posts) بابائے فورم
جب بشار الاسد ملک سے فرار ہوا تو پاکستانیوں نے وڈیو اور حدیث آن لائین لگانی شروع کر دیں کہ اللہ کے نبی صلعم نے شام کے بارے میں یہ فرمایا اور وہ فرمایا جبکہ حقیقت یہ ہے کہ یہودی فوجیں شام میں داخل ہو چکی ہیں اور اب انکا وہاں سے نکلنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے ہمسائے عرب چوتیوں کی طرح تماشا دیکھ رہے ہیں ایسے میں شک پیدا ہوتا ہے کہ احدیث صیح بھی ہیں یا نہیں بندہ کیہڑے پاسے جائے
بات تو سچ ہے مگر بات ہے رسوائی کی
 

Back
Top