[h=1]شام کے عوام ووٹ کے ذریعے جسے بھی اپنا صدرمنتخب کریں ہمیں بھی وہ قبول ہوگا، ایران[/h]
تہران: ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ شام کے عوام انتخابات کے ذریعے جسے بھی اپنا صدر منتخب کریں گے ہمیں بھی ان کا یہ فیصلہ قبول ہوگا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حسن روحانی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ شامی عوام جس کو بھی ووٹ کے ذریعے ملک کا صدر منتخب کریں گے ہم ان کے اس فیصلے سے پوری طرح اتفاق کریں گے، حسن روحانی کا یہ بیان ایران کے دیگر رہنماؤں سے مختلف نظر آتا ہے کیونکہ ایران کے کئی رہنماؤں نے بشارالاسد حکومت کے حق میں بیانات دیتے ہوئے مغربی ممالک کو شام میں جاری خانہ جنگی کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔
واضح رہے کہ 2014 میں شام میں صدارتی انتخابات منعقد ہوں گے لیکن اپوزیشن جماعتوں کا مؤقف ہے کہ بغیر کسی تاخیر کے ملک میں انتخابات کرائے جائیں اور یہ جماعتیں اس بات کا بھی اظہار کرچکی ہیں کہ وہ اس وقت تک بشارالاسد کی حکومت سے کسی بھی طرح کے مذاکرات نہیں کریں گی جب تک حکومت انتخابات کا اعلان نہیں کردیتی
http://www.express.pk/story/175668/