شامی فوج حلب پرکنٹرول حاصل کرنے کے قریب

شامی فوج چار برس بعد حلب پر مکمل کنٹرول حاصل کرنے کے قریب






_92944644_gettyimages-629363570.jpg


شام کے مشرقی شہر حلب میں حکومتی افواج چند دیگر علاقوں میں بھی باغیوں کے پسپا کرنے کے بعد شہر کا مکمل کنٹرول حاصل کرنے کے قریب ہے۔

سرکاری ٹی وی پر دکھائے جانے والے مناظر میں باغیوں کے زیر انتظام علاقوں پر حکومتی افواج کی پیش قدمی کے بعد
لوگوں کو خوشی مناتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔


تاہم بعض چھوٹے علاقے تاحال باغیوں کے زیر انتظام ہیں جہاں شامی اور روسی جنگی طیاروں کی مدد سے شدید بمباری کی جا رہی ہے۔
دوسری جانب اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے خبردار کیا ہے کہ محصور شہر حلب میں گذشتہ چند گھنٹوں کے دوران عام شہریوں پر مظالم ڈھائے گئے ہیں۔
بان کی مون نے خبردار کیا کہ حلب میں عام شہریوں کو بڑے پیمانے پر بے رحمی کا نشانہ بنائے جانے کی اطلاعات ہیں۔


بان کی مون نے شام میں فریقین خصوصاً شامی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ عام شہریوں کے تحفظ کا خیال رکھیں۔
اقوامِ متحدہ میں امدادی مشیر جان ایگلینڈ نے اس سے پہلے کہا تھا کہ حلب میں فاتح ملیشیا کی جانب سے ڈھائے گئے کسی بھی ظلم کے لیے روس جوابدہ ہوگا۔
شدید بمباری کے باعثان علاقوں میں موجود لوگوں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے اور ان میں سے بعض افراد سماجی رابطوں کی ویب سائٹس کے ذریعے اپنے رشتہ داروں کو الوداعی پیغامات بھی بھیج رہے رہیں جس کی وجہ ان کا یہ ماننا ہے کہ وہ اس شدید بمباری میں زندہ نہیں بچیں گے۔
اس سے پہلے شامی فوج نے کہا تھا کہ حلب کی جنگ اپنے آخری مراحل میں ہے اور فوج کو شہر کے جنوب میں بڑی کامیاب
ملی ہیں جبکہ باغی شکست کے دہانے پر ہیں۔

_92943662_1f67437c-363e-497a-8208-d6e844cd7073.jpg



شام میں حکومتی سکیورٹی فورسز کی کمیٹی کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل زید الصالح کا کہنا تھا جنگجوؤں کے پاس زیادہ وقت نہیں ہے انھیں یا تو ہتھیار ڈالنے ہوں گے یا مرنا ہوگا۔
بتایا جا رہا ہے کہ باغیوں کے زیرِ اختیار علاقے میں اب بھی لاکھوں عام شہری موجود ہیں۔
شامی ٹیلی وژن پر دکھائی جانے والی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فوج کی فتح کے قریب ہونے کے اعلان کے بعد لوگ خوشی منا رہے ہیں۔
برطانیہ میں قائم اداری سیریئن آبزرویٹری آف ہیومن رائٹس کے سربراہ نے خبردار کیا ہے کہ حلب شہر میں صحیح معنوں میں قتلِ عام کیا جا رہا ہے۔
رمی عبدالرحمن کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کو شام شہریوں کے لیے محفوظ پناہ گاہ تلاش کرنی چاہیے۔

http://www.bbc.com/urdu/world-38296671














 

allahkebande

Minister (2k+ posts)
داعش کمانڈر آہستہ آہستہ رقہ سے فرار ہو رہے ہیں اور اپنے ساتھیوں کو لڑنے کے لئے پیچھے چھوڑ دیا ہے

http://www.voanews.com/a/two-top-islamic-state-commanders-flee-raqqa/3627238.html

The Islamic State group is seeing some defections in its leadership in Syria as two senior commanders have fled in recent days to territory held by rebels fighting the Syrian regime, local sources and a monitoring group said.
 

Back
Top