
پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے کہا کہ وہ کپڑے پہننے کے معاملے میں ذرا پرانے خیالات کی مالک ہیں اور وہ بچپن سے ہی ایسا سوچتی ہیں، معلوم نہیں کہ ایسا کیوں ہے مگر ان کی سوچ اسی طرح کی ہے۔
ادکارہ نے ایک انٹرویو کے دوران اپنی طلاق سے لے کر بیٹے کی پرورش اور زندگی میں آنے والی مشکلات کے حوالے سے کھل کر گفتگو کی، انہوں نے اپنے لباس سے متعلق بتایا کہ اگر ان کا اپنا دل چاہے تو کسی بھی طرح کا پہناوا پہن سکتی ہیں مگر ان کے خیالات اس بارے میں تھوڑے پرانے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر کبھی دل چاہے تو شارٹس کے ساتھ ٹی شرٹ بھی پہن سکتی ہوں مگر میرے خیالات دقیانوسی ہیں اور دوسری بات یہ بھی ہے کہ اگر اب میں ایسے کپڑے پہن لوں جن میں سے میری ٹانگ نظر آ رہی ہو تو اس پر مداح برا محسوس کرتے ہیں۔
اداکارہ نے کہا کہ ان کے مداح ان سے متعلق کیسی رائے رکھتے ہیں اس سے وہ باخبر ہوتی ہیں مگر ایسا بھی نہیں ہے کہ میں ان کے بارے میں بہت زیادہ سوچتی ہوں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/mahirah-kk.jpg