شائستہ پرویز ملک نے وزیراعظم کی معاون خصوصی بننے سے انکار کردیا

shaistaha.jpg

پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما اور رکن قومی اسمبلی شائستہ پرویز ملک نے وزیراعظم کی معاون خصوصی بننے سے معذرت کرلی ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے ن لیگی رکن قومی اسمبلی شائستہ پرویزملک کو معاون خصوصی مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا تاہم شائستہ پرویز ملک نے ذاتی وجوہات کی بنیاد پر یہ عہدہ لینے سے معذرت کرلی۔

شائستہ پرویز ملک نے حکومتی عہدے کیلئے نامزد کرنے پر پارٹی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پارٹی قیادت کی شکرگزار ہوں کہ انہوں نے مجھے عزت دی تاہم میں ذاتی وجوہات کی بنیاد پر معذرت کرتی ہوں۔

رہنما ن لیگ نے کہا کہ میں پارٹی کی جانب سے ایڈوائزر فار ویمن کے عہدے پرکام کرتے ہوئے اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں انجام دینے کی کوشش کرتی رہوں گی۔

یادرہے کہ 8 فروری کو وزیراعظم شہباز شریف نے اپنی کابینہ میں توسیع کرتےہوئے مزید پانچ نئے معاونین کا تقرر کیا تھا، کابینہ ڈویژن نے نئے معاونین کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا تھا، ان معاونین میں شائستہ پرویز ملک، ملک سہیل خان، راؤ اجمل، قیصر شیخ اور محمد حامد حمید شامل تھے۔
 

3rd_Umpire

Chief Minister (5k+ posts)
پٹواری حرامزادوں کی پلاسٹکی نانی کی شائستہ ملک کی سیٹ پر نظر ہے، کیونکہ بھڑوا لیگ کے سروے کے مطابق پورے لاہور سے صرف اسی سیٹ کے جینے کے امکانات سب سے ذیادہ ہیں
یہ دن بھی دیکھنا تھا نانی کو،،،کہ اپنے لئے "کنفرم" سیٹ ڈھونتی پھر رہی ہے
 
Last edited:

Back
Top