
سی پی او ملتان کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ سے مظالم سے متعلق قرآنی آیت کی ٹویٹ ڈیلیٹ کردی گئی ہیں جس سے اس معاملے پر مختف سوالات جنم لے رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ملتان پولیس آفیشل کے ویری فائیڈ ٹویٹر اکاؤنٹ سے آج صبح 6 بج کر 55 منٹ سورہ ابراہیم کی ایک آیت کا ترجمہ بیان کیا گیا، قرآن پاک کی یہ آیت مظالم سے متعلق ہے جس میں کہا گیا ہے کہ" اور ہرگز یہ نا سمجھنا کہ جو کچھ یہ ظالم لوگ کررہے اللہ اس سے غافل ہے ، وہ تو انہیں اس دن کیلئے مہلت دے رہا ہے جس دن آنکھیں پھٹی کی پھٹی رہی جائیں گی"۔
تاہم بعد میں یہ ٹویٹ ڈیلیٹ کردی گئی جس سے اس معاملے میں مختلف سوالات جنم لینا شروع ہوگئے ہیں، سینئر صحافی و اینکر پرسن اقرار الحسن نے بھی ٹویٹ ڈیلیٹ ہونے کا سکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ"ملتان پولیس کا یہ آفیشل ٹویٹ کس کیلئے ہے؟"
https://twitter.com/x/status/1634460309845946370
صحافی احتشام الحق نے ٹویٹ ڈیلیٹ کرنے سے متعلق قیاس کرتے ہوئے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ آئی جی صاحب کی کال آگئی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1634503167634288641
نجی ٹی وی چینل سےمنسلک صحافی نے سوال اٹھایا کہ اس ٹویٹ کو ڈیلیٹ کرنے کی نوبت کیوں آئی ہوگی؟
https://twitter.com/x/status/1634502674350497794
صحافی و یوٹیوبر سلمان درانی نے کہا کہ ملتان پولیس نے یہ ٹویٹ ڈیلیٹ کردیا، کس کا فون آیا ہوگا؟
https://twitter.com/x/status/1634502207365152768
مبشر حسین نے کہا کہ ٹویٹ ڈیلیٹ کروادیں مگر قرآن مجید لاریب کتاب ہے، اس میں لکھا ہر ایک لفظ حق اور اٹل ہے، اللہ کا وعدہ سچا ہے ، آج نہیں تو کل ظالم اپنے انجام کو ضروری پہنچیں گے۔
https://twitter.com/x/status/1634504087365464064
https://twitter.com/x/status/1634538171571621889

- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/5cpolmultantweet.jpg
Last edited: