Sohail Shuja
Chief Minister (5k+ posts)
سی پیک، جہاں کچھ لوگوں کے لیئے امید کی ایک کرن ہے، وہاں کچھ اور لوگوں کے لیئے ایک تاریک گڑھا بھی ہے۔ کہتے ہیں کہ کبھی ایک شخص کی روٹی دوسرے کے لیئے زہر بن جاتی ہے۔
خیر سیدھے مطلب کی بات پر آتے ہیں۔ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ سی پیک دراصل پنجاب کا منصوبہ ہے، کچھ کہتے ہیں کہ ہم نے پاکستان کو چین کے ہاتھوں فروخت کردیا ہے اور اس منصوبے میں اصل فائدہ تو چین کا ہے، ہماری حالت زار پر اسکے الٹے اثرات ہی مرتب ہونگے، جیسے کہ ماحولیاتی آلودگی وغیرہ وغیرہ، مطلب کہ ہمیں لینے کے دینے ہی پڑیں گے۔
چلیں ان سوالات کے جواب کچھ زمینی حقائق کی روشنی میں اجاگر کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
کیا سی پیک پنجاب کا منصوبہ ہے؟
آجکل کے سیاسی بحث و مباحثے میں یہ سوال شائد ہمارے لیئے سب سے زیادہ اہمیت کا حامل ہے۔ اس ضمن میں جواب ہے کہ اگر یہ بالفرض پنجاب کا ہی منصوبہ ہے، تو بھی کیا اسکی مخالفت صرف اس بات پر کسی اہمیت کی حامل ہے؟ سوچیں کہ اگر ایسا ہی کوئی سوال کسی نے تربیلا ڈیم پر کیا ہوتا، کبھی کسی نے دیامر بھاشا ڈیم کے اوپر کیا ہوتا کہ ان کے برابر کے ڈیم پنجاب میں کیوں نہ بنائے گئے؟ تو اس بات سے آپ کیا مطلب لیتے؟
حقیقت یہی ہے کہ پنجاب دریاوٗں کی سرزمین کہلانے کے باوجود بھی اپنے پانیوں میں وہ بہاوٗ نہیں رکھتا جو تربیلا جیسے پن بجلی منصوبے کے لیئے درکار ہے۔ لیکن دیکھنے کی بات یہ ہے کہ تربیلا کا سب سے زیادہ فائدہ تو پنجاب کو ہی پہنچ رہا ہے۔ تو یہ کیسے ممکن ہے کہ سی پیک اگر صرف پنجاب سے بھی گزرے [جو کہ اصل میں پختونخواہ سے بھی گزرتی ہے]، تو یہ تصور کر لیا جائے کہ اسکا فائدہ پختونخواہ کو نہیں ہوگا؟ کسی کو کبھی کہتے سنا تھا کہ کھانا تو صرف منہ کھاتا ہے، لیکن غذائیت پورے جسم کو پہنچتی ہے۔ لہٰذا پنجاب کی ترقی کو خیبر پختونخواہ کی ترقی سے علیٰحدہ دیکھنا بلکل ایسے ہی ہے جیسے اپنے ہی جسم کے ہاتھ اور منہ کو جسم سے علیٰحدہ سمجھنا۔
پنجاب میں پہلے سی پیک کی روڈ کی تعمیر اور زیادہ تر پاور پلانٹ اور انڈسٹریل زون لگانے کی بھی کچھ ایسی وجوہات ہیں جن میں سر فہرست تو یہ ہی ہے کہ پنجاب میں پانی کا بہاوٗ نہیں اور خیبر پختونخواہ میں زمین اتنی ہموار نہیں کہ اس پر آسانی سے سڑکیں بنائی جا سکیں۔ پنجاب میں موجودہ سڑکوں کا جال اس بات کے لیئے موزوں ہے کہ جلد از جلد یہاں پر یہ روٹ تعمیر ہو اور جلد از جلد اس منصوبے کے فوائد پاکستانی قوم تک پہنچائے جا سکیں۔
پاکستان کی ڈوبتی معیشت، جسکا دارومدار ہمارے پہلے سے لگی ہوئی صنعت اور زراعت سے ہے، وہ زیادہ تر پنجاب میں ہی ہے۔ ہاں اگر یہ روٹ خیبر پختونخواہ میں پہلے گزرے تو اگلے ۵ سال میں ممکن ہے کہ وہاں پر اقتصادی سرگرمیاں شروع ہوتی نظر آیئں۔ لیکن پنجاب میں تو اقتصادی سرگرمیاں تب تک ٹھنڈی ہو چکیں گی۔ تب کیا فائدہ ہوگا اس منصوبے کا پاکستان کو؟ کیا یہ زیادہ قابل فہم بات نہیں کہ پہلے پنجاب میں لگی ڈوبتی صنعت کو سہارا دیا جائے اور بعد از ان علاقوں پر جہاں ترقیاتی منصوبوں کے نتائج تھوڑا دیر سے نکلیں گے؟
لیکن مجھے بھی جو بات سمجھ نہیں آتی وہ یہ کہ حکومت باتوں کو چھپا کیوں رہی ہے؟ یہ کھل کر عوام کو یہ وجوہات کیوں نہیں بتا رہے؟ کیوں ان کے منہ کو تالا لگ جاتا ہے جب ان سے اس متعلق سوال کیئے جاتے ہیں؟ میرا تو خیال ہے کہ اگر عوام کے آگے سچ بول دیا جائے اور صاف نیت سے بولا جائے تو مجھے تو اس میں کوئی ایسی بات نہیں نظر آتی کہ قوم کو یہ مسئلہ سمجھ نہ آئے۔ دوسری طرف جو لوگ اس کے خلاف باتیں کرتے ہیں، ان سے بھی سوال ہے کہ بندرگاہ کے منصوبے بھی صرف کراچی اور گوادر کے لیئے ہیں، اب کیا پشاور میں بھی بندرگاہ کا بندوبست کیا جائے؟
کیا یہ دونوں ہی سیاسی جماعتیں ان باتوں سے لا علم ہیں؟ یا ایک شور مچاتا ہے اور دوسرا جان بوجھ کر شور مچانے کا جواز پیدا کرتا ہے؟ اسکا جواب ابھی تک مجھے نہیں مل سکا۔ آپکو اگر ملے تو ضرور مطلع کیجیئے گا۔

- Featured Thumbs
- http://i.dawn.com/primary/2016/11/583435ecd4fb7.jpg
Last edited by a moderator: