
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کہنا ہے کہ چین کی رضامندی کے بغیر سی پی اتھارٹی ختم کرنا سامراجی ایجنڈا ہے۔ حکمرانوں نے نوٹ بینک کے لئے ووٹ بینک قربان کر دیا۔
شیخ رشید نے ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے بیان میں کہا کہ غریب مہنگائی میں جل رہا ہے اور حکمران نیرو بانسری بجا رہا ہے۔ حکمرانوں نے نوٹ بینک بچانے کے لیے ووٹ بینک کو قربان کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی واپسی طے نہیں پا سکی۔ افغانستان میں بھی رجیم چینج شروع ہو گیا ہے جس سے پاکستان بھی متاثر ہو گا۔برطانیہ سے بے دخلی کا معاہدہ ہمارے لیے منفی جائے گا۔
https://twitter.com/x/status/1560141085124579329
شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ چین کی رضامندی کے بغیر سی پیک اتھارٹی ختم کرنا سامراجی ایجنڈا ہے۔ چین کے خلاف اسی کام کے لئے ان کو لایا گیا ہے۔ https://twitter.com/x/status/1560141082352050176 سابق وزیر داخلہ نے یہ بھی کہا کہ عمران خان 8 حلقوں میں اہل ہے اور فیصل آباد میں نااہل ہے یہ کیسا قانون ہے۔ 30 اگست سے پٹرول پر مزید 10 روپے اضافے کی بھی پیشگوئی کر دی کہا غریب پر 10 روپے فی لیٹر کی مزید چھری پھرے گی۔
وفاقی حکومت اور پنجاب میں کھلی مخالفت پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ مرکز اورصوبے کی پولیس کو آمنے سامنے کھڑا کردیا گیا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/gill111h2h1121.jpg