سی ٹی ڈی پشاور نے135 دہشت گردوں کی فہرست جاری کردی

ctd-peshaw11h1.jpg


پشاور کے محکمہ انسداد دہشت گردی نے 135 انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی فہرست جاری کردی ہے۔

تفصیلات کےمطابق سی ٹی ڈی پشاور نے انتہائی مطلوب دہشت گردوں کے ناموں اور تصاویر پر مبنی ایک فہرست جاری کی ہے جس میں 135 دہشت گردں کے نام موجود ہیں، ان دہشت گردوں کے سر کی مجموعی قیمت 50 کروڑ روپے رکھی گئی ہے۔

فہرست میں شامل دہشت گردوں کی بڑی تعداد کا تعلق ڈیرہ اسماعیل خان سے ہے جبکہ 2 دہشت گردوں کا تعلق افغانستان سے بھی ہے۔

سی ٹی ڈی پشاور کے مطابق دہشتگردوں کی مالی معاونت کے الزام میں 19 ملزمان کو سزائیں دی جاچکی ہیں،رواں سال دہشت گردوں کی مالی معاونت کے198 کیسز رجسٹر ہوئے، ان مقدمات میں 777 ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے۔

محکمہ انسداد دہشت گردی کے مطابق 133 کیسز میں 245 ملزمان نامزد ہیں جنہیں گرفتار کرلیا گیا ہے، سی ٹی ڈی نے سب سے زیادہ 147 دہشت گردوں کو پشاور سے گرفتار کیا،دہشت گردوں کی مالی معاونت کرنے والے15 ملزمان مختلف کارروائیوں میں ہلاک بھی ہوگئے ہیں۔
 

Back
Top