
امریکی میڈیا کے مطابق معروف امریکی نشریاتی ادارے سی این این کا سینئر پروڈیوسر جان گریفن نابالغ بچیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔ امریکی محکمہ انصاف کے مطابق جان گریفن نے نابالغ بچیوں کو ان کی والدہ سمیت اپنے گھر میں لا کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔
جان گریفن لنکڈ اِن پر سابق سی این این اینکر کرس کومو کے ساتھ اپنے کام کے حوالے سے جانے جاتے تھے، سابق اینکر سی این این کرس کومو کو بھی چینل انتطامیہ نے ان کے بھائی کو سپورٹ کرنے کے الزام میں آف ایئر کر رکھا ہے۔
تفصیلات کے مطابق جان گریفن کو تین مجرمانہ سرگرمیوں کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے جن میں 9 سال تک کی بچیوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانا بھی شامل ہے۔
https://twitter.com/x/status/1469384266421309447
ایف بی آئی نے جان گریفن کو گرفتار کیا ہے۔ ایف بی آئی نے کہا سی این این کا پروڈیوسر بچیوں کو پیسوں کا لالچ دے کر اپنے جال میں پھنساتا تھا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/CNN-hs.jpg