سی ایس ایس امتحان پاس کرنے والی تحریم احسان شیخ کا بڑا اعلان

13css.jpg

لاہور کی رہائشی تحریم احسان شیخ نے سی ایس ایس کا امتحان پاس کرنے کے بعد مستحق بچوں کی پڑھائی کی ذمہ داری اٹھالی ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امیر گھرانے سے تعلق رکھنے والی تحریم احسان نے اعلان کیا ہے کہ اپنی پوری تنخواہ یتیم خانہ کے اکاؤنٹ میں جمع کرواؤں گی جبکہ ایک ایسی اکیڈمی قائم کروں گی جہاں غریب اور مستحق بچوں کو مقابلے کے امتحانات کیلئے مفت تیاری کروائی جائے گی۔


تحریم احسان شیخ کا کہنا ہے کہ نہ صرف غریب بچوں کی کیلئے سی ایس ایس کی فری کوچنگ اکیڈمی بنائیں گی بلکہ سرکاری مراعات بھی نہیں لیں گی۔

تحریم کے والدین کا کہنا ہے کہ ہماری بیٹی نے سی ایس ایس کا امتحان پاس کرکے ہمارا سر فخر سے بلند کردیا ہے۔
 

Back
Top