PakiPatriot
MPA (400+ posts)
کیسے ایرانی بھارت کی نہ صرف مدد کر رہا ہے بلکہ بلوچستان میں بدامنی پھیلانے والوں کو پناہ اور راستہ دے رہا ہے یہ سب اب سیٹلائٹ کی تصویر سے دیکھا جا سکتا ہے. یاد رہے کہ کلبھوشن بھی ایران سے آیا تھا اور عزیر بلوچ کو بھی ایران نے مدد اور اسلحہ اور کراچی میں بدامنی پھیلانے والوں کو بھی ایران نے ہی تربیت دی تھی
https://twitter.com/x/status/1259888924224258048
جو رافضی اڈمن یہ کہہ رہا ہے کہ یہ قابل اعتبار خبر نہیں ہے وہ برائے مہربانی ہمارے چیف کو بھی بتا دے کیونکہ آرمی چیف نے ایرانی ہم منصب سے احتجاج کیا ہے بلکہ ایران پاکستان بارڈر پر فینس لگانے کا بھی فیصلہ کر لیا ہے. تو اس میں کوئی شک نہیں ہونا چاہیے یہ اسی وجہ سے کیا ہے کہ وہاں سے پاکستان میں بلوچ دہشت گردوں کی مدد کی جا رہی ہے
https://twitter.com/x/status/1259888924224258048
جو رافضی اڈمن یہ کہہ رہا ہے کہ یہ قابل اعتبار خبر نہیں ہے وہ برائے مہربانی ہمارے چیف کو بھی بتا دے کیونکہ آرمی چیف نے ایرانی ہم منصب سے احتجاج کیا ہے بلکہ ایران پاکستان بارڈر پر فینس لگانے کا بھی فیصلہ کر لیا ہے. تو اس میں کوئی شک نہیں ہونا چاہیے یہ اسی وجہ سے کیا ہے کہ وہاں سے پاکستان میں بلوچ دہشت گردوں کی مدد کی جا رہی ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ایرانی سرحد پر پاکستانی فوجیوں پر حملہ، جنرل باجوہ کا ایرانی ہم منصب سے رابطہ

پاکستانی فوج کے ترجمان ادارے انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق برّی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایرانی مسلح افواج کے سربراہ میجر جنرل باقری سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے اور مختلف امور پر گفتگو کی ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان کی سیکیورٹی فورسز پر ہونے والے حملے سے متعلق تشویش کا اظہار کیا۔ ایران کی سرحد کے ساتھ پاکستانی علاقے میں جمعے کو ہونے والے ایک حملے میں پاکستان کے چھ فوجی اہلکار ہلاک ہوئے تھے۔
جمعہ کو پاکستان کے فوجی اہلکاروں پر ہونے والے حملے سے متعلق سوشل میڈیا پر ایک غیر مستند ویڈیو بھی گردش کر رہی ہے جس میں بلوچی زبان بولنے والے کچھ افراد پاکستانی فوج کی گاڑی پر فائرنگ کر رہے ہیں۔
اس ویڈیو کی اب تک کسی جانب سے تصدیق نہیں کی گئی ہے جب کہ پاکستانی فوج کے بیان کے مطابق یہ چھ جوان ایک 'آئی ای ڈی' کے دھماکے میں ہلاک ہوئے تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان اور ایران کے فوجی سربراہان نے سرحد کے دونوں اطراف سیکیورٹی سخت کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے ایران کے ساتھ سرحد پر باڑ کی تنصیب شروع کر دی ہے۔ سرحدی سلامتی یقینی بنانے اور انسدادِ اسمگلنگ کے لیے باہمی تعاون ناگزیر ہے۔
جنرل باجوہ نے کہا کہ دہشت گردوں اور منشیات اسمگلروں کی نقل و حرکت روکنے کے لیے مؤثر اقدامات کی ضرورت ہے۔ دونوں فوجی سربراہان نے کرونا وائرس کی روک تھام اور سرحدی ٹرمنلز کے حوالے سے مختلف اقدامات پر بھی بات چیت کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کے آرمی چیف نے علاقائی امن و استحکام کی خواہش کو دہرایا۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان باہمی وقار، عدم مداخلت اور مساوی بنیادوں پر امن کا خواہاں ہے۔
پاک ایران سرحد پر باڑ کی تنصیب
پاکستان ایران کی سرحد کے ساتھ اپنے علاقوں میں دہشت گردی کے واقعات پر پہلے بھی کئی مرتبہ ایران سے بات چیت کر چکا ہے۔ پاکستان کا مؤقف ہے کہ دہشت گرد پاکستانی علاقوں میں حملے کے بعد ایران چلے جاتے ہیں۔ دشوار گزار علاقہ ہونے کے باعث پاکستان کے لیے ایک ہزار 80 کلو میٹر طویل سرحد پر مکمل نگرانی کرنا ممکن نہیں۔
پاکستان نے اس صورتِ حال میں افغان سرحد کی طرح ایران کی سرحد پر بھی باڑ لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ سرحد پر 1080 کلو میٹر طویل باڑ کی تنصیب کے ساتھ 215 بارڈر قلعے بھی بنائے جائیں گے اور نگرانی کا نظام بھی نصب کیا جائے گا۔

ایرانی سرحد پر پاکستانی فوجیوں پر حملہ، جنرل باجوہ کا ایرانی ہم منصب سے رابطہ
آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایران کے فوجی سربراہ سے گفتگو کے دوران پاکستان کی سیکیورٹی فورسز پر ہونے والے حملے سے متعلق تشویش کا اظہار کیا ہے۔