سینیٹ الیکشن،ایم کیو ایم ارکان اسمبلی فیصل واوڈا کےتجویز وتائیدکنندہ بن گئے

11mqmaafaffsha.png


سابق رکن قومی اسمبلی، رہنما پی ٹی آئی وسینیٹر فیصل واوڈا نے بھی سینٹ انتخابات کے لیے بطور آزاد امیدوار کاغذات جمع کروا دیئے۔ ذرائع کے مطابق صوبہ سندھ کے سینٹ انتخابات کے لیے اقلیت کی 1 نشست، ٹیکنوکریٹ کی 2 نشستوں، خواتین کی 2 نشستوں اور 7 جنرل نشستوں کے لیے کاغذات نامزدگی جمع اور وصول کروانے کا مرحلہ مکمل کر لیا گیا ہے۔

سینٹ انتخابا ت میں حصہ لینے والے امیدواروں کی ابتدائی فہرست کل جاری کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق سینٹ انتخابات کے لیے کاغذات جمع کروانے والوں میں فیصل واوڈا بھی بطور آزاد امیدوار شامل ہیں جن کے تائیدوتجویز کنندہ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے اراکین سندھ اسمبلی ہیں۔ فیصل واوڈا کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ وہ کسی بھی سیاسی جماعت کے امیدوار نہیں ہیں لیکن سندھ اسمبلی کے اراکین عادل عسکری اور علی خورشیدی نامزدگی فارم پر ان کے تائید وتجویز کنندہ ہیں۔

ذرائع کے مطابق سینٹ انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کو مجموعی طور پر 35 فارم موصول ہو چکے ہیں اور کل امیدواروں کی ابتدائی فہرست جاری کر دی جائے گی۔ سینٹ میں اقلیت کی 1 نشست کیلئے بھگوان داس، سریندرولاسائی اور پونجو مل، خواتین کی 1 نشست پر مہہ جبین ریاض، سبینا پروین، مسرت نذیر نیازی، یاسمین دادا بھائی، روبینہ قائم خانی اور قرۃ العین مری مدمقابل ہیں۔

سینٹ میں ٹیکنوکریٹ کی 2 نشستوں کیلئے عبدالوہاب، منظور احمد بھٹہ، کریم احمد خواجہ، سرمد علی اور ضمیر حسین گھمرو اور جنرل نشستوں پر کاغذات نامزدگی جمع کروانے والوں میں نگہت مرزا، شہباز ظہیر، میر راجہ خان جاکھرانی، علی طاہر، عامر دھامراہ، گنور علی خان اسران، عبدالوہاب، دوست علی جیسر، جاوید احمد نایاب، ندیم احد بھٹو، سرفراز راجڑ، سید کاظم علی شاہ، سید مسرور احسن، اشرف علی جتوئی، ہمایوں سلطان، عامر ولی الدین چشتی، شبیر احمد قائم خانی، محمد عبدالرئوف صدیقی، محمد ابوبکر اور محمد نجیب ہارون شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن 19 مارچ تک امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کرے گا، امیدوار منظور یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں 21 مارچ تک دائر کر سکیں گے۔

الیکشن ٹربیونل 25 مارچ تک امیدواروں کی دائر کردہ اپیلوں پر فیصلے کر کے 26 مارچ تک نظرثانی فہرست جاری کرے گا۔ امیدوار 27 مارچ تک الیکشن سے دستبردار ہو سکتے ہیں جبکہ سندھ اسمبلی میں 2 اپریل کو ان 12 نشستوں پر انتخاب کا عمل مکمل کیا جائے گا۔
 

Melanthus

Chief Minister (5k+ posts)
MQM did not win a single seat fairly.The establishment gave them Karachi seats.MQM is obliged to obey establishment’s orders.